• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بارش طلب کرنے کی نماز

شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
857
ری ایکشن اسکور
29
پوائنٹ
69
جب قحط سالی ہو، زمین خشک ہو جائے، بارشیں نہ ہو رہی ہوں تو امام اور تمام لوگوں کے لیے مستحب ہے کہ وہ کھلی جگہ میں اکٹھے ہوں ، امام دو رکعت نماز پڑھائے پھر اللہ تعالی سے بارش مانگیں۔

اللہ تعالی سے بارش مانگنے کی دعا کرنے کے لیے تمام لوگ اور امام عاجزی اختیار کرتے ہوئے، گڑگڑاتے ہوئے کھلی جگہ میں جمع ہوں گے۔

امام دو رکعت پڑھانے سے پہلے یا بعد میں خطبہ دے گا، جس میں وہ تمام لوگوں کو اللہ تعالی کی طرف رجوع کرنے، اپنے گناہوں پر ندامت کا اظہار کرنے اور توبہ کرنے کی ترغیب دلائے گا۔

امام قبلہ رخ کھڑے ہو کرکثرت کے ساتھ دعا کرے گا، اپنے ہاتھوں کے ظاہری حصے کو آسمان کی طرف بلند کرے گا ، تمام لوگ بھی اپنے ہاتھوں کو بلند کر کے دعا کریں گے، امام خطبے سے فارغ ہو کر اپنی چارد بھی تبدیل کرے گا۔

امام نماز عید کی طرح دو رکعتیں پڑھائے گا، جس میں قراءات جہری ہو گی۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز کے علاوہ بھی اللہ تعالی سے بارش کی دعا کرنا ثابت ہے۔
 
Top