• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بارہ سو سال سے غرق شہر کے راز آنے لگے سامنے

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
بارہ سو سال سے غرق شہر کے راز آنے لگے سامنے
دی نیوز ٹرائب 7 جون 2013:Faisal Zafar

قاہرہ : 1200 سال قبل سمندر میں غرق ہونے جانے والے قدیم مصری شہر نے اب اپنے راز افشاء کرنا شروع کر دیئے ہیں۔

مصری شہر اسکندریہ سے 20 میل شمال مشرق میں بحیرہ روم میں غرق شہر ہیراسیلون میں سے سونے کے سکے، میزیں اور مجسمے دریافت کئے گئے ہیں۔

یہ تاریخی شہر 1200 سال قبل ڈوب گیا تھا اور اسے گزشتہ دہائی میں ایک سروے کے دوران مصری پانیوں میں دریافت کیا گیا تھا۔

بحری ماہرین آثار قدیمہ کی ایک عالمی ٹیم نے اس زیرآب موجود شہر کے راز سامنے لانا شروع کر دیئے ہیں۔

اس شہر کا ذکر یونانی تاریخ دان ہیروڈٹس نے بھی ہیلن آف ٹرائے نامی شہرہ آفاق کہانی میں کیا تھا۔

اگرچہ اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ شہر اچانک غرق کیسے ہوا مگر خیال ہے کہ سمندر کی سطح میں اچانک بے تحاشہ اضافہ ہوا اور یہ شہر پانی میں ڈوب گیا۔

ای ریفر
 
Top