کلیم حیدر
ناظم خاص
- شمولیت
- فروری 14، 2011
- پیغامات
- 9,747
- ری ایکشن اسکور
- 26,381
- پوائنٹ
- 995
کبھی کوئی آواز سنائی دیتی ہےجو کہتی ہے سب کہہ دو‘ کبھی ٹی وی اسکرین پر بےشمار نوجوان لڑکےاور لڑکیاں ہنستےمسکراتے آپس میں باتیں کرتےدکھائی دیتےہیں ‘ کبھی ایک ہی لڑکی کے پیچھےدو لڑکے چلتے چلتےاسےمختلف قسم کےلالچ دےرہےہوتےہیں اور لڑکی انہیں درخوراعتناءنہیں سمجھتی‘ یکایک ایک لڑکا چلا کر کہتا ہےمیں تم سےدن رات لگاتار بات کروں گا اور بس لڑکی ریجھ جاتی ہے۔ شریف لوگ یہ باتیں آخر کیسےبرداشت کرسکتےہیں اور جہاں تک میں اس قوم کو جانتا ہوں یہ شرفاءکی قوم ہے۔ اپنی بچیوں کےحوالےسےہم بڑےہی غیرت مند ثابت ہوئےہیں۔ یہ ٹھیک ہےترقی پسند کہلانےکا جنون اس قوم کو پرویزمشرف نےبخشا ہےاور موجودہ حکومت بھی اس ترقی پسندی کےاظہار میں کچھ کم نہیں لیکن اس سب سےاس قوم کی آنکھ کی شرم مر نہیں جاتی۔ ہم کتنےبھی ترقی پسند ہوجائیں‘ دنیا کی روایات سےجس قدر بھی کاندھا ملا کر چلنا چاہیں اس کےباوجود اپنی بچیوں کےحوالےسےہمیشہ انہی دقیانوسی خیالات کےمالک رہتےہیں۔ کوئی راہ چلتا لڑکا‘ کسی بچی سےفون پر بات کرنا چاہے‘ کوئی لڑکا اور لڑکی آپس میں ساری رات گفتگو کرنا چاہیں‘ کوئی انجانا شخص ہماری کسی بیٹی کو سب کہہ دینا چاہے‘ یہ باتیں صرف معیوب ہی نہیں ایک باغیرت آدمی کےلیےڈوب مرنےکا مقام ہےکیونکہ ہم اتنےماڈرن کبھی نہیں ہوسکتے۔
کمال کی بات یہ ہےکہ ہمارا میڈیا یہ سب چیزیں دن رات دکھارہا ہےاور کسی کو ان پر کوئی اعتراض نہیں ‘ ہر ٹیلی فون نیٹ ورک صرف یہ دکھا کر اپنی سم بیچنےکی کوشش کررہا ہےکہ اس ایک سم کےخریدنے سےایک لڑکا کتنی آسانی سےکسی بھی لڑکی سےبات کرسکتا ہے۔ کیا ہماری زندگیوں کا بس اب صرف یہی مقصد رہ گیا ہے؟ کیا زندگی میں اس سے بہتر ہدف کوئی اور دکھائی ہی نہیں دیتا کہ کس طور ایک ہاتھ نہ آنےوالی لڑکی کو گفتگو کےجال میں پھنسایا جاسکےاور کیا ہر وہ شخص جو کسی بچی کا باپ ہےیہ برداشت کرسکتا ہےکہ اس کی بیٹی دن رات لگاتار لڑکو ں سےبات کرتی رہے۔ اس معاشرےکی اقدار میں بگاڑ بلاشبہ ہوگا‘ ہم ترقی پسند ہوگئے ہوں گےلیکن اس طرح بیٹیاں موبائل فونوں کےٹھیلوں پر لگا کر لوگوں کےحوالےنہیں کردی جاتیں۔ عورت کی آزادی کےبھی ہم بہت شوقین ہوں گےلیکن اتنی بےمحابہ آزادی کون شریف آدمی برداشت کرےگا؟ یہ ٹیلی فون کمپنیاں عورت کو ایک سودےکی طرح بیچنےکی کوشش کررہی ہیں۔
حیرت مجھےاس بات پر ہےکہ یا تو ہمیں اس بات کا ادراک ہی نہیں اور یا پھر ہمیں اس بات پر اعتراض نہیں کیونکہ ایک صبح جب میں نے ایک نیوز چینل لگانےکےلیےٹی وی کھولا تو اس پر ایک فون کمپنی کا یہ اشتہار آرہا تھا جس میں ایک لڑکی کےپیچھےدو لڑکےلگےہوئےتھے۔ غصےنے یوں طبیعت پر گرفت کی کہ کچھ سمجھ میں نہیں آتا تھا کہ کیا کروں۔ کیا اب شرافت کی کوئی بات نہ ہوگی اور وہ بچیاں جو اس معاشرےکے ہر گھر میں موجود ہیں صرف غیرمردوں کے لبھانےکو ہی رہ گئی ہیں۔
یہ دور ماڈرن دور ہے لڑکا اور لڑکی کےبات کرنےمیں معیوب بات نہیں سمجھی جاتی لیکن کیا ہم اتنےبےغیرت ہوگئےہیں کہ میڈیا سرعام یہ پیغام نشر کرتا ہےکہ لڑکیوں کےلیے وہ لڑکےپسندیدہ ہونےچاہئیں جو ان سےدن رات بات کریں۔ تو پھر ماں باپ کی ضرورت ہی کیا ہے۔ عورت کا عورت کہلایا جانا ہی کیا ضروری ہےکیونکہ مستور کےمعنی تو ڈھکےہوئےہونےکےہیں۔ یہ وقت اور یہ ترقی تو عورت کےآسکار ہوجانےکی دعوت دےرہی ہےاور اگر ہم خاموش ہیں تو دراصل کہیں نہ کہیں اس سب کےلیےآمادگی ہمارےدلوں میں گھر کرچکی ہی۔ اب عورت نہیں ہےکیک پیسٹری ہوگئی ہے اور بیکری میں داخل ہونےوالا ہر شخص اسےللچائی ہوئی نظروں سےدیکھ رہا ہے۔ آج ان فون کمپنیوں کا اسےمشورہ یہ ہےکہ ہر للچائی ہوئی نظر اور رال ٹپکاتےفقرےکےجواب میں اسےاترانا چاہیےخود پر ناز محسوس ہونا چاہیے۔ یہ اسےسکھارہےہیں کہ کون کون سی ادائیں کیسےدکھائی جاسکتی ہیں تاکہ تماش بینوں کےلیےمنظر دلفریب ہوسکےاور موبائل فون کی سمیں زیادہ سےزیادہ بک سکیں۔ کیا ہم واقعی بےغیرتی کی اس حد تک پہنچ چکےہیں جہاں ایسی باتوں نےاثر کرنا بند کردیا ہےیا ہم روٹی‘ کپڑا اور مکان میں ایسےالجھ گئےہیں کہ عزت اور غیرت جیسی کیفیات اپنےہی پیروں تلےروندی گئی ہیں۔ کیا ہمارےآنگنوں میں پلتی بچیاں اتنی سستی اور اتنی بےوقعت ہیں کہ ایک سو روپےکی سم بیچنےکےلیےانہیں شکار بنا کر دکھایا جائے۔ آنکھوں کی شرم و حیات کی بات تو چھوڑیے یہ لڑکے بھی کیا لڑکے ہیں جو ان اشتہاروں میں دکھائےجاتےہیں جن کےرویوں میں کوئی وقار نہیں اور لہجوں میں کسی عورت کا احترام نہیں۔ وہ غیرت کی بات کیا کریں گے اپنی بہنوں کی عزتوں کےکیا ضامن ہوں گےجو دن رات دوسری لڑکیوں کو صرف حاصل کرنےکی چیز سمجھ کر پیچھا کریں گے۔
اس معاشرےمیں عورت کا کیا مقام ہونا چاہیے‘ کیسا احترام اس کی ذات سےوابستہ کیا جانا چاہیے کہ یہ ایک اسلامی معاشرہ ہےیہ باتیں تو اب پرانی ہوگئیں شاید ہم بھول گئےہیں لیکن کیا انسان ہونا بھی بھول گئےہیں آپس کا احترام اور حدیں بھی بھول گئےہیں؟ اگر عورت خود اپنا تحفظ کرسکنےسے قاصر ہوگئی ہےتو کیا ایسا کوئی باغیرت مرد اس معاشرے میں نہیں جو کم از کم یہ اعتراض ہی اٹھاسکے کہ اس طور کےاشتہارات بند کیےجائیں جو اسےایسا کم حیثیت ثابت کرتےہوں۔ اور سوچنا تو یہ بھی ہےکہ عورت کی آزادی کےاس دور میں آخر عورتوں کو یہ اعتراض کیوں نہیں کہ انہیں انسان دکھانےکےبجائےخاصےکی ایک چیز بناکر پیش کیا جارہا ہے۔ ان ٹیلی فون کمپنیوں پر تو مقدمہ ہونا چاہیےکیا کوئی باضمیر شخص موجود نہیں۔آخر کس قسم کی سنسر شپ پالیسی ہےجو ایسی بےغیرتی کو کروڑوں لوگوں کی بصارتوں تک پہنچنےسےروک نہیں سکتی۔ ٹیلی فون کمپنیوں کا ہی محاسبہ کیا جانا چاہیےجنہیں اقدار کی شائستگی کا تو علم نہیں اور پامالی کو انہوں نےتفاخر بنالیا ہے۔ لیکن بات پھر بھی وہی ہے۔ وہ کہتےہیں سب کہہ دو کیونکہ ہم اور آپ کچھ نہیں کہتے۔ (ابوعبداللہ صغیر کی تحریر )