بخاری سید
رکن
- شمولیت
- مارچ 03، 2013
- پیغامات
- 255
- ری ایکشن اسکور
- 470
- پوائنٹ
- 77
لاہور...واپڈا کے ممبر واٹر حسنین افضال کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بجلی بحران کے بعد اب پانی کی قلت سنگین صورت اختیار کرنیو الی ہے، اس لئے بلا تاخیر نئے ڈیمز کی تعمیرناگزیر ہے۔ممبر واٹر واپڈاحسنین افضال نے پاکستان انجینئرنگ کانگریس کے زیر اہتمام عالمی ماحولیاتی ڈے کی تقریب سے خطاب اورمیڈیاسے گفتگو کی، انہوں نے کہاکہ 60 ہزار میگاواٹ ہائیڈل بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے جسے ضائع کر دیا گیا،آبی ذخائرتعمیرکرنے کی بجائے پانی سمندر میں پھینک دیاجاتاہے،ملک پانی کی قلت کی وجہ سے غذائی قلت زون میں داخل ہو گیا، انہوں نے نصابی کتب میں پانی کی بچت کے حوالے سے آگاہی دینے کی ضرورت پر زوردیا۔
ربط
ربط