• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بدھ انتہا پسندوں نے 2 سال میں 25 ہزار مسلمان شہید کیئے، اقوام متحدہ

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
واشنگٹن / نیویارک / ینگون: انسانی حقوق کی ایک امریکی تنظیم نے اپنی خصوصی رپورٹ میں انکشاف کیاہے کہ میانمرمیں بدھ مت کے انتہاپسندوں نے صرف 2سال میں 25ہزار سے زائد مسلمانوں کو شہید کیا۔

فسادات کے دوران بڑی تعدادمیں مسلمان خواتین کوعصمت دری کے بعدقتل جبکہ سیکڑوں مساجد کو نذرآتش کیاگیا۔ مسلمانوں کے قتل عام میں سیکیورٹی فورسزبھی شامل ہیں۔ بعض دیگر رپورٹوں کے حقیقی اعدادوشمار اس سے کہیں زیادہ ہیں۔ مسلمانو ں کی ٹارگٹ کلنگ کادوبارہ آغازمارچ 2013میں ہوا۔ مارچ کے آخری ہفتے میں 100کے قریب مسلمانوں کوگولی ماردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق میانمرسے 50ہزار سے زائدمسلمان ہجرت کرچکے ہیں۔ ان میں سے بیشتر بنگلہ دیش، بھارت، تھائی لینڈ، ملائیشیااور انڈونیشیامنتقل ہوگئے جہاںانھیں قانونی مسائل کاسامنا ہے۔ بنگلہ دیش سمیت بعض ممالک نے ہجرت کرنے والے مسلمانوں کوپناہ دینے سے انکارکر دیاہے۔ بدھ مت کے دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسزکے سامنے مسلمانوں کو قتل کیا۔ رپورٹ میں مزیدکہا گیاہے کہ بدھ مت کے پیروکاروں نے مسلمانوں کی املاک کوبھی تباہ کردیا ہے۔
امریکی تجزیہ کارنے اپنی رپورٹ میں کہاکہ مسلمانوں کے خاتمے کے لیے ملک میں 969تحریکیں بدھ مت کی حوصلہ افزائی کررہی ہیں۔ تاحال مسلم دنیاکے کسی بھی رہنمانے مشکلات کاشکار اس ملک کادورہ کرنے کااعلان نہیں کیاہے۔ میانمرمیں مسلمانوں کا قتل عام 50سال سے جاری ہے لیکن 2011کے دوران اس میں شدت آئی ہے۔ اس سے قبل اقوام متحدہ نے گزشتہ روز اپنی رپورٹ میں کہاتھا کہ ریاست رکھائن میں گزشتہ ہفتے ہونے والے فسادات میں 48 روہنگیا مسلمانوں کو قتل کردیا گیا۔ فسادات اس وقت شروع ہوئے جب یہ خبرپھیلی کہ روہنگیا مسلمانوں کے بنگلہ دیش ہجرت کرنے کے دوران ایک پولیس اہلکارہلاک ہواہے۔ اس افواہ کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے۔ مقامی بدھوں نے سیکیورٹی فورسزکی موجودگی میں ایک گائوں پر دھاوابول کر 48 مسلمانوں کوشہید کردیا۔ انسانی حقوق کے گروپ 'فورٹی فائی رائٹس' نے دعویٰ کیاہے کہ گذشتہ ہفتے کے دوران سلسلے وارحملے کیے گئے تاہم حکومت اورمقامی حکام نے قتل وغارت کے دعووں کو مسترد کردیا۔

٭ایکسپریس نیوز٭
 
Top