makki pakistani
سینئر رکن
- شمولیت
- مئی 25، 2011
- پیغامات
- 1,323
- ری ایکشن اسکور
- 3,040
- پوائنٹ
- 282
برصغیر کی اہل حدیث تحریک کا زیادہ زور ردّ تقلید پر رہا، حافظ شریف
عقیدئہ توحید میں نکھا ر کا کریڈٹ سعودی عرب کی یونیورسٹیوں کو جاتا ہے
کراچی(حدیبیہ نیوز)معہدالقرآن کی تقریب بخاری میں درس دیتے ہوئے حافظ محمد شریف نے ایک گتھی یہ بھی سلجھائی کہ برصغیر کے بڑے بڑے اہل حدیث علماء عقیدئہ توحید کو نکھارنے اور جزیات سے اس کی تفہیم کرانے سے متعلق زیادہ کام کیوں نہ کرسکے بلکہ بعض سے عقیدے کے معاملے میں سنگین غلطیاں بھی سرزد ہوئیں۔ حافظ محمد شریف نے اس موضوع پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ برصغیر کی اہل حدیث تحریک کا زیادہ تر زور تقلید کے رد کرنے پر رہا جس کی وجہ سے توحید کے علمی مباحث نظرانداز ہوئے لیکن سعودی عرب میں اسلامی انقلاب آنے کے بعد وہاں کی یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں نے عقیدئہ توحید پر زبردست محنت کی جس کے اثرات برصغیر پر پڑے۔برصغیر کے وہ طلباء جنہوں نے سعودی عرب کی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کی انہوں نے پھر نکھری ہوئی خالص توحید کو اپنے علاقوں میں اجاگر کیا۔عقیدئہ توحید میں نکھا ر کا کریڈٹ سعودی عرب کی یونیورسٹیوں کو جاتا ہے