کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
برطانیہ میں بن لادن خاندان کی ملکیت چھوٹا طیارہ گر کر تباہ،
اسامہ بن دلان کی سوتیلی ماں اور بہن سمیت 4 افراد جاں بحق
اسامہ بن دلان کی سوتیلی ماں اور بہن سمیت 4 افراد جاں بحق
31 جولائی 2015
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ہیمپشائر ائیرپورٹ کے نزدیک بن لادن خان کی ملکیت چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں اسامہ بن لادن کی سوتیلی ماں اور بہن بھی شامل ہیں ۔
برطانوی میڈیا کے مطابق تبارہ ہونے والا طیارہ پرائیویٹ تھا جو اٹلی سے آیا تھا اور ہیمپشائرکے بیلک بشی ائیرپورٹ سے چند میٹر دور کاروں کی نیلامی کی جگہ پر گر کر تباہ ہو گیا، اس سے پہلے پائلٹ نے ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی کوشش کی لیکن طیارہ زمین سے ٹکرا گیا۔ طیارے کے گرتے ہی اس میں آگ بھڑک اٹھی جس نے وہاں کھڑی گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا اور اس میں سوار پائلٹ سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
برازیل کے تیارکردہ امبریئرفینوم 300 طیارے کی مالیت سات ملین پاﺅنڈ بتائی جا رہی ہے جو مکمل طورپر تباہ ہو گیا۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ آیا جہاز میں تین افراد ہی شامل تھے یا کوئی اور بھی تھا، پائلٹ کا تعلق اردن سے تھا۔
ح