کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
برما نے ایک بار پھر مسلمانوں پر ظلم کا پہاڑ گرا دیا
پکڑی گئی کشتی میں سوار مسلمانوں کی ایسی حالت کر دی کہ جان کر دل خون کے آنسو روئے
پکڑی گئی کشتی میں سوار مسلمانوں کی ایسی حالت کر دی کہ جان کر دل خون کے آنسو روئے
01 جون 2015
نیپجیدا (نیوز ڈیسک) برما میں ناقابل بیان ظلم و جبر کے شکار روہینجا مسلمان جان بچانے کے لئے بے یارومددگار کھلے سمندروں میں نکلنے پر مجبور ہو گئے ہیں لیکن برمی حکام ہر صورت ان کی جان کے درپے ہیں۔
برما کے جنوبی ساحل کے قریب حکام نے 700 روہینجا مسلمانوں سے بھری کشتی پکڑ لی ہے جس کے بارے میں حکام کا کہنا ہے کہ اسے بنگلا دیش بھیجا جائے گا لیکن نیوی کے ایک سینئر افسر کا کہنا ہے کہ ابھی کچھ معلوم نہیں کہ انہیں کہاں بھیجا جائے گا۔
کشتی میں 608 مرد، 74 خواتین اور 45 بچے سوار ہیں جو گزشتہ چار ماہ سے سمندر میں بھٹک رہے تھے۔ انہیں برما سے نجات کے بہانے انسانی سمگلروں نے تین کشتیوں میں بٹھایا لیکن بعدازاں کھلے سمندر میں جا کر ایک ہی کشتی میں ٹھونس کر لہروں کے حوالے کر دیا۔ بدترین مصائب کے شکار ان مسلمانوں میں سے 50 سے زائد ہلاک ہو گئے جبکہ باقی برمی حکام کی قید میں ہیں اور ان کے مستقبل اور زندگی کے بارے میں کچھ بھی واضح نہیں۔
ایک اندازے کے مطابق برما میں نسل کشی کے شکار 4 ہزار سے زائد روہینجا مسلمان جان بچانے کے لئے کھلے سمندر کی طرف نکل چکے ہیں اور ان میں سے اب تک درجنوں بھوک، بیماری اور موسمی سختیوں کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ کوئی بھی ملک انہیں اپنی سرحد میں داخل ہونے کی اجازت دینے پر تیار نہیں۔
ح