• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بسم الله کا صحیح ترجمہ کیا ہے

شمولیت
جون 06، 2017
پیغامات
240
ری ایکشن اسکور
27
پوائنٹ
40
السلام علیکم ورحمة الله وبرکاته۔
مجھے پوچھنا یہ ہے کہ۔
بسم الله الرحمن الرحیم۔
اس کا ترجمعہ یہ کیا جاتا ہے۔
ترجمعہ : شروع کرتی/کرتا ہوں میں الله کے نام سے جو بڑا مھربان اور نہایت رحم کرنے والا ھے۔

لیکن پوچھنا یہ ھے کہ۔ اس ترجمعہ میں لفظ "شروع کرتی ہوں" کس عربی الفاظ کا ترجمعہ ہے؟
اور کیا یہ ترجمعہ ٹھیک ہے؟
اگر ٹھیک ھےبتو پلیز ڈیٹیل سے بتائیں۔
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
السلام علیکم ورحمة الله وبرکاته۔
مجھے پوچھنا یہ ہے کہ۔
بسم الله الرحمن الرحیم۔
اس کا ترجمعہ یہ کیا جاتا ہے۔
ترجمعہ : شروع کرتی/کرتا ہوں میں الله کے نام سے جو بڑا مھربان اور نہایت رحم کرنے والا ھے۔

لیکن پوچھنا یہ ھے کہ۔ اس ترجمعہ میں لفظ "شروع کرتی ہوں" کس عربی الفاظ کا ترجمعہ ہے؟
اور کیا یہ ترجمعہ ٹھیک ہے؟
اگر ٹھیک ھےبتو پلیز ڈیٹیل سے بتائیں۔
سب سے پہلے ترجمہ اور ترجمانی میں فرق اچھی طرح سمجھ لیجیے
ترجمہ میں مترجم کوشش کرتا ہے کہ اصل مفہوم کو من و عن بیان کر دے جس میں کوئی وضاحت اور تشریح شامل نہ ہو بعض ماہر فن اس میں ترجمہ کیے جانے والے کلمات کو بھی عددی اعتبار سے شمار کرتے ہیں لہذا اس حوالے سے دیکھا جائے تو بسم اللہ الرحمن کا ترجمہ اس طرح کیا جائے تو بہتر ہے
اللہ کے نام سے جو رحمن اور رحیم ہے ( اس میں رحمن اور رحیم کو ترجمہ بھی کیا جا سکتا ہے )
اور ترجمانی میں اصل کا مفہوم اپنے الفاط میں جس میں کچھ وضاحت اور تشریحی کلمات بھی شامل کیے جا سکتے ہیں لہذا ترجمانی کے اعتبار سے بسم اللہ الرحمن الرحیم کو اردو میں اس طرح بیان کیا جا سکتا ہے
شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے
اور اگر اس کی فنی و نحوی تفصیلات کو بھی مدنظر رکھا جائے تو پھر ’’شروع کرتا ہوں‘‘ کے کلمات مقدر اور محذوف گردانے جا سکتے ہیں
باقی وضاحت تو جن مشائخ سے استفسار کیا گیا ہے وہی بہتر بیان کر سکتے ہیں
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے
اور اگر اس کی فنی و نحوی تفصیلات کو بھی مدنظر رکھا جائے تو پھر ’’شروع کرتا ہوں‘‘ کے کلمات مقدر اور محذوف گردانے جا سکتے ہیں
’شروع کرتا ہوں ‘ وغیرہ کے الفاظ یہ بسم اللہ میں موجود کسی لفظ کا ترجمہ نہیں ہے ۔ البتہ بسم اللہ میں جو الفاظ بیان ہوئے ہیں ، ان کا تقاضا ہے کہ یہاں کوئی مناسب الفاظ ساتھ ملائے جائیں ۔
’ شروع کرتا ہوں ‘ اس لیے کہے لکھے جاتے ہیں ، کیونکہ یہ سب کاموں کے لیے مناسب الفاظ ہیں ، لکھتا ہوں ، پڑھتا ہوں ، چلتا ہوں ، وغیرہ سب چیزیں اس میں آجاتی ہیں ۔
قرآن کریم کی یہی فصاحت و بلاغت ہے کہ کم سے کم الفاظ میں بہترین انداز میں مدعا و مقصد بیان کردیا گیا ہے ۔ بسم اللہ کے شروع میں کوئی الفاظ نہیں ہیں تو اس میں جامعیت اور حسن باقی ہے ، اگر اس کے شروع یا آخر میں کوئی بھی لفظ کا اضافہ کردیا گیا تو اس میں موجود وسعت کم ہوجائے گی ۔ ہاں البتہ اختصار کا انداز ایسا نہیں کہ معنی میں خلل آتا ہو ، بلکہ جب بھی کوئی بسم اللہ پڑھے گا ، اسے حسب حال مناسب الفاظ اور معنی لانا مشکل نہیں ہوگا ۔
 
Top