• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بعد میں تو خود بخود صبر آجاتا ہے

ام کشف

رکن
شمولیت
فروری 09، 2013
پیغامات
124
ری ایکشن اسکور
386
پوائنٹ
53
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک قبر کے پاس سے گزر ہوا جس کے پاس ایک عورت بیٹھی رو رہی تھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دیکھا تو فرمایا۔ اللہ کی بندی، اللہ کا تقوٰی اختیار کر اور صبر کر، اس نے کہا! اے آدمی! اپنا کام کر، میری مصیبت تجھ پر نہیں آئی وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پہچان نہ سکی تھی اس لئے یہ جملہ اس کی زبان سے نکل گیا کوئی شخص اس منظر کو دیکھ رہا تھا اس نے اس عورت سے کہا تجھے پتا بھی ہے یہ شخصیت کون تھی؟ یہ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھے وہ پریشان ہو کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر کی طرف دوڑی کے معذرت کرے دروازے پر پہنچی تو دیکھا کہ یہاں کوئی محافظ نہیں ہے، اندر چلی گئی عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غلطی ہوگئی! آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پہچان نہ سکی اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا صبر تو اُس وقت معتبر ہوتا ہے جب صدمہ تازہ ہو (بعد میں تو خود بخود صبر آجاتا ہے) بخاری کتاب الجنائز
 
انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک قبر کے پاس سے گزر ہوا جس کے پاس ایک عورت بیٹھی رو رہی تھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دیکھا تو فرمایا۔ اللہ کی بندی، اللہ کا تقوٰی اختیار کر اور صبر کر، اس نے کہا! اے آدمی! اپنا کام کر، میری مصیبت تجھ پر نہیں آئی وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پہچان نہ سکی تھی اس لئے یہ جملہ اس کی زبان سے نکل گیا کوئی شخص اس منظر کو دیکھ رہا تھا اس نے اس عورت سے کہا تجھے پتا بھی ہے یہ شخصیت کون تھی؟ یہ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھے وہ پریشان ہو کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر کی طرف دوڑی کے معذرت کرے دروازے پر پہنچی تو دیکھا کہ یہاں کوئی محافظ نہیں ہے، اندر چلی گئی عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غلطی ہوگئی! آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پہچان نہ سکی اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا صبر تو اُس وقت معتبر ہوتا ہے جب صدمہ تازہ ہو (بعد میں تو خود بخود صبر آجاتا ہے) بخاری کتاب الجنائز
بہت خوب جزاک اللہ خیرا! اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھیں!

اگر حدیث مبارکہ کا ترجمہ دینے سے پہلے عربی متن ذکر کر دیا جائے تو بہت بہتر ہوگا۔
 
Top