ہدایت اللہ فارس
رکن
- شمولیت
- فروری 21، 2019
- پیغامات
- 55
- ری ایکشن اسکور
- 12
- پوائنٹ
- 56
استاد عقیدہ شیخ صالح بن عبدالعزيز بن عثمان سندي حفظہ اللہ فرماتے ہیں:
کہ فتنوں کے اس دور میں خود کو شکوک وشبہات سے دور رکھنے کے جہاں بہت سارے مؤثر طریقے ہیں ان میں ایک یہ بھی کہ بعض کتابوں کو آپ اپنا دوست بنا لیں، ہمیشہ ان کتابوں کو اپنے قریب رکھیں اور پابندی کے ساتھ مطالعہ کرتے رہیں، جب ختم ہوجائے تو ان کتابوں کے عظیم فوائد کا تقاضا یہ ہے کہ آپ انھیں دوبارہ پڑھیں!
مثال کے طور پر یہاں چند کتابوں کی طرف اشارہ کر دینا مناسب سمجھتا ہوں آپ ان پر ان جیسی کتابوں کو قیاس کرلیں۔
1۔ تفسیر السعدی
کسی بھی آیت کو سمجھنے میں دشواری پیش آئے یا اس آیت کے معانی کی معرفت کے آپ دلدادہ ہوں تو اس کتاب کو مصدر موثوق بنا لیں، اور ممکن ہو تو اسے الف تا یاء پڑھ ڈالیں، میں اس بات کی ضمانت لیتا ہوں کہ آپ بہت سارے فوائد سے بعون اللہ مستفید ہوں گے۔
اور اگر آپ اس سے اوسع کے متلاشی ہیں تو آپ کے سامنے "تفسیر ابن کثیر" ہیں اسے پڑھیں۔
2۔ الداء والدواء
یہ ابن قیم رحمہ اللہ کی عظیم الشان کتاب ہے۔
(اس کتاب کی عظمت کا اندازہ اس بھی لگایا جاسکتا ہے کہ بڑے بڑے علماء اس کی تعریف میں رطب اللسان رہے ہیں اور آج تک ہیں، اور حقیقی معنوں میں یہ کتاب قابل تعریف بھی ہے اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے!)
3۔ الإرشاد إلى صحيح الاعتقاد
عقیدہ کے باب میں شیخ صالح الفوزان حفظہ اللہ کی نہایت ہی مفید کتاب ہے۔
(ہدایت اللہ فارس)