• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بغاوت سے متعلق حدیث کی تحقیق

عدیل سلفی

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 21، 2014
پیغامات
1,717
ری ایکشن اسکور
430
پوائنٹ
197
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

محترم شیخ اس ویڈیو میں 2:13 پر صحیح مسلم کی حدیث سنائی گئی ہے اور جلد نمبر حدیث نمبر بھی بتایا گیا ہے لیکن وہ روایت مجھے اس جلد اور حدیث نمبر میں نہیں ملی برائے مہربانی اسکا صحیح حوالہ اور سند بتادیں
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,590
پوائنٹ
791
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
محترم شیخ اس ویڈیو میں 2:13 پر صحیح مسلم کی حدیث سنائی گئی ہے اور جلد نمبر حدیث نمبر بھی بتایا گیا ہے لیکن وہ روایت مجھے اس جلد اور حدیث نمبر میں نہیں ملی برائے مہربانی اسکا صحیح حوالہ اور سند بتادیں
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
جہاں تک میں سمجھا ۔۔۔۔۔ یہ بھائی صحیح مسلم کی ( کتاب الامارۃ ) کے باب ۔۔ بَابُ خِيَارِ الْأَئِمَّةِ وَشِرَارِهِمْ ۔۔ کی درج ذیل حدیث بیان کرنا چاہتے تھے
عوف بن مالك الأشجعي، يقول: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: «خيار أئمتكم الذين تحبونهم ويحبونكم، وتصلون عليهم ويصلون عليكم، وشرار أئمتكم الذين تبغضونهم ويبغضونكم، وتلعنونهم ويلعنونكم»، قالوا: قلنا: يا رسول الله، أفلا ننابذهم عند ذلك؟ قال: «لا، ما أقاموا فيكم الصلاة، لا، ما أقاموا فيكم الصلاة، ألا من ولي عليه وال، فرآه يأتي شيئا من معصية الله، فليكره ما يأتي من معصية الله، ولا ينزعن يدا من طاعة»
صحیح مسلم حدیث نمبر (1855)
ترجمہ :
عوف بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تمہارے بہترین حکمران وہ ہیں جنہیں تم پسند کرتے ہو اور وہ تمہیں پسند کرتے ہوں اور تم ان کے جنازے میں شرکت کرتے ہو اور وہ تمہارے جنازوں میں شرکت کریں اور تمہارے بدترین حکمرانوں میں سے وہ ہیں جن سے تم بغض رکھتے ہو اور وہ تم سے بغض رکھتے ہوں تم ان پر لعنت کرنے والے ہو اور وہ تم پر لعنت کرتے ہوں ہم نے عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیا ہم اس وقت انہیں معزول نہ کردیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا نہیں جب تک وہ تمہارے درمیان نماز قائم کرتے رہیں (اس وقت تک انکی اطاعت سے نہ نکلو )
آگاہ رہو جس شخص کو کسی پر حاکم بنایا گیا پر انہوں نے اس میں ایسی چیز دیکھی جو اللہ کی نافرمانی ہو تو وہ اللہ کی معصیت و نافرمانی والے عمل کو ناپسند کریں اور اس کی فرمانبرداری سے اپنا ہاتھ نہ کھینچیں ‘‘
توجہ :
اس حدیث میں لفظ ( لن ) موجود نہیں جو مقرر صاحب تین دفعہ بتارہے تھے ،
اور یہ بھی ملحوظ رہے کہ یہ حدیث شریف صرف مسلمان خلفاء اور امراء کئ متعلق ہے ، سیکولر سیاست کے کھلاڑیوں سے متعلق ہرگز نہیں ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top