• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بغیر پرمٹ حج روکنے کے لئے سمارٹ چپس ٹکنالوجی کا استعمال

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
بغیر پرمٹ حج روکنے کے لئے سمارٹ چپس ٹکنالوجی کا استعمال​

[SUP]اقدام کا مقصد مرکزی شاہراؤں پر ٹریفک جام میں کمی لانا ہے
جمعہ 1 جمادی الثانی 1434هـ - 12 اپریل 2013م
العربیہ ڈاٹ نیٹ -[/SUP]

سعودی عرب میں امسال حج کے موقع پر غیر قانونی طور پر حجاز مقدس داخل ہونے والے افراد اور بسوں کی سمارٹ چپس کے ذریعے چیکنگ کی جائے گی تاکہ ٹریفک کا اژدہام پیدا نہ ہو۔ اس امر کا اعلان سعودی وزیر حج ڈاکٹر بندر بن محمد حجاز کی ہدایت پر شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی میں'حج اور عمرہ بہتری' سے متعلق منعقد ہونے والے ایک سمینار کے موقع پر کیا گیا۔

سمینار میں حجاج اور معتمرین کو بہتر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے متعدد اقدامات تجویز کئے گئے چند کا مقصد اللہ کے مہمانوں کو فول پروف انداز میں مناسک کے ادائی کے قابل بنانا ہے۔ سیمینار میں پڑھے جانے والے مقالہ جات میں بتایا گیا کہ عمرہ کے لئے غیر قانونی طور پر جانے والے سعودی شہریوں اور تارکین وطن کی تعداد میں امسال بڑے پیمانے پر کمی آئی ہے۔

یونیورسٹی سیمینار میں پیش کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ امسال بچپن لاکھ افراد نے عمرہ ادا کیا جس میں صرف آٹھ ہزار ایسے کیسسز سامنے آئے جو غیر قانونی طریقے سے مذہبی فریضہ انجام دینا چاہتے تھے۔ یاد رہے کہ ہر ماہ چار لاکھ افراد عمرہ ادا کرنے مکہ المکرمہ آتے ہیں اور رمضان کے دنوں میں یہ تعداد آٹھ لاکھ تک جا پہنچتی ہے۔

ڈاکٹر حجاز کے مطابق ان کی وزارت جدہ کے حج ٹرمینل پر الیکڑانک گیٹس بھی لگائے گی تاکہ ہوائی اڈے پر غیر معمولی رش کی کیفیت پر قابو پایا جا سکے۔ اس مقصد کے لئے حاجیوں کی روانگی پورٹ پر ان کے فنگر پرنٹس لئے جائیں گے جو خودکار نظام کے تحت مرکزی ڈیٹا بیس میں محفوظ ہو جائیں گے۔

ح
 
Top