کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
بلڈ پریشر سے جان چھڑائیں
لندن: پوری دنیا میں ہائی بلڈ پریشر کے باعث اموات میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے، بلڈ پریشر کی واضح علامات سامنے نہیں آتیں لیکن ہائی بلڈ پریشر کے باعث دل کے دورہ پڑنے کے علاوہ فالج کا حملہ ہوتا ہے ، بلڈ پریشرسے گردے بھی فیل ہو سکتے ہیں ۔
طبی ماہرین اس خطرے سے بچنے کیلئے زندگی گزارنے کے طور طریقوں میں معمولی سی تبدیلی کا مشورہ دیتے ہیں۔
صبح یا شام کے وقت کم از کم آدھا گھنٹہ واک یا ورزش کو معمول بنانے سے بلڈ پریشر کو کم کیا جاسکتا ہے، تیزتیز قدم اٹھانے یا جسمانی مشقت سے انسانی دل زیادہ مؤثر انداز میں آکسیجن استعمال کرتا ہے ، ہفتے میں چار یا پانچ مرتبہ ایسا کرنے سے بلڈ پریشر میں خاصی کمی واقع ہوگی، ابتداء 15 منٹ کی واک یا ورزش سے کی جا سکتی ہے۔
بلڈ پریشر کم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ کام کا دباؤ کم کریں، بہت زیادہ دباؤ ذہنی تناؤ میں اضافہ کرتا ہے۔ گہری گہری سانسیں لینے اور خارج کرنے سے نہ صرف ذہنی دباؤ کم ہوتا ہے بلکہ ہائی بلڈ پریشر بھی کنٹرول میں رہتا ہے، صبح اور رات کو دس دس منٹ اس کام کیلئے ضرور نکالنا چاہئے۔
جسم میں نمک کی زیادتی سے بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے، سوڈیم کے منفی اثرات کو زائل کرنے کیلئے پوٹاشیم کا استعمال خوشگوار اثرات مرتب کرتا ہے۔ شکر قند، ٹماٹر، اورنج جوس، آلو، کیلا، مٹر، آلو بخارہ اور کشمش میں پوٹاشیم کی وافر مقدار پائی جاتی ہے، اس کو غذا کا حصہ بنانے کی صلاح دی جاتی ہے۔ ساتھ ساتھ نمک کا استعمال کم کر دینا چاہئے۔
گہرے رنگ کی چاکلیٹ بھی بلڈ پریشرکے مریض کو فائدہ دیتی ہے، اس قسم کی چاکلیٹ میں "فلیوونلز" flavonols کیمیائی اجزاء کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، یہ کیمیائی اجزاء خون کی نالیوں کو زیادہ لچکدار بناتی ہیں جس کی وجہ سے خون کا بہاؤ معمول کے مطابق رہتا ہے اور بلڈ پریشر قابو میں رہتا ہے۔
ہربل چائے کے بہت سے طبی فوائد ہیں، " ہیبس کس" Hibiscus پھول کی خشک پتیوں کو جوش دے کر بطور چائے استعمال کرنے سے بلڈ پریشر کم ہوتا ہے، اگر یہ نہ ملے تو سبز چائے سے بھی یہ کام لیا جاسکتا ہے۔
ہر قسم کا نشہ بلڈ پریشر میں خطرنا ک حد تک اضافے کا سبب بنتا ہے لٰہذا اسے ہرصورت ترک کرنا ہوگا۔
دی نیوز ٹرائب 8 جون 2013: Raza Khan