• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بنگلہ دیش ، اسلام پسند افراد پرعوامی لیگ کے مظالم

اسحاق

مشہور رکن
شمولیت
جون 25، 2013
پیغامات
894
ری ایکشن اسکور
2,131
پوائنٹ
196
بنگلہ دیش کی کی سیکولر حکومت "عوامی لیگ" نے اسلام پسند جماعتوں اور افراد پر مظالم کا اک نیا سلسلہ شروع کیا ھے۔
اس میں قابل ذکر جماعت اسلامی کو راھنماؤں کو سزائے موت اور عمر قید کی سزائیں بھی شامل ھیں۔ اور ان سزاؤں کے خلاف ھونے والے مظاھروں میں بیسیوں افراد عوامی لیگ کی انتظامیہ کے ھاتھوں شہید ھو چکے ھیں۔
ایک طرف تو جماعت اسلامی کی بزرگ راہنما کو 90 سال کی قید کی سزا سنائی ھے جو خود 92 سال کے ھیں ۔ تو دوسری طرف ان کے دوسرے کئی راہنماؤں کو موت کی سزا بھی سنائی گئی ھے۔
آج کی خبر ھے ۔۔۔

بنگلہ دیش میں جنگي جرائم کی عدالت نے جماعت اسلامی کے ایک سرکردہ رہنما کو سنہ انیس سو اکہتر کی جنگ کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کا مرتکب ہونے پر موت کی سزا سنائي ہے۔
استغاثہ کا کہنا ہے کہ وہ ایک ایسی عسکری تنظيم کے قائد تھے جو جنگ آزادی کی حمایت کرنے والے رہنماؤں اور دانشوروں کے قتل میں ملوث تھی۔
علی احسن مجاہد جماعتِ اسلامی کے دوسرے رہنما ہیں جنہیں رواں ہفتے میں سزا سنائی گئی ہے۔ اس سے قبل پیر کو جنگی جرائم کی عدالت نے جماعت کے بزرگ روحانی رہنما نوے سالہ غلام اعظم کو نوے برس قید کی سزا سنائي تھی۔
منگل کے روز اس سزا کے خلاف ہزاروں لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کیے جس میں پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں دو افراد ہلاک ہوئے تھے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ڈھاکہ کی ایک عدالت میں تین ججوں پر مشتمل ایک بینچ نے اپنا فیصلہ سنایا اور بھری ہوئي عدالت میں جسٹس عبیدالحسن نے اپنے فیصلے میں کہا کہ کہ مجاہد کو 'گردن سے لٹکا کر پھانسی دی جائے'۔
مجاہد ایک بہترین خطیب ہیں اور اچھی تنظیمی صلاحیتوں کے لیے جانے جاتے ہیں۔ لیکن مخالفین کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی فوج کے حامی البدر گروپ کے لیڈر تھے جو تحریک آزادی کے حامیوں کے قتل میں ملوث تھی۔
بنگلہ دیش کی جنگی جرائم سے متعلق عدالت کا یہ چھٹا فیصلہ ہے جو اس نے جماعتِ اسلامی کے موجودہ اور سابقہ رہنماؤں کے خلاف دیا ہے۔
گرفتار ہونے والے تمام رہنما جنگی جرائم کے الزامات سے انکار کرتے ہیں جبکہ بنگلہ دیش کی حزب مخالف حکومت پر سیاسی انتقام لینے کا الزام عائد کرتی ہے۔
اس سے پہلے رواں برس فروری میں بھی بنگلہ دیش کی جنگی جرائم سے متعلق عدالت نے جماعتِ اسلامی کے رہنماؤں کے خلاف سزا سنائی تھی جس کے خلاف جماعتِ اسلامی کے ہزاروں کارکنوں نے مظاہرے کیے تھے۔
بی بی سی

یہ بات تو عیاں ھے بنگلہ دیش کے قیام کے بعد جماعت اسلامی نے پھر کبھی اس کے قیام کے خلاف تحریک نہی چلائی۔ اور اسی سسٹم میں رہتے ھوئے حکومت کا حصہ بھی بنتے رھے۔ اور اب ان پر مظالم کر کے عوامی لیگ معلوم نہی کونسے مقاصد حاصل کرنا چاھتی ھے۔
 
Top