محمد اجمل خان
رکن
- شمولیت
- اکتوبر 25، 2014
- پیغامات
- 350
- ری ایکشن اسکور
- 30
- پوائنٹ
- 85
بڑی کامیابی
آخرت اور دنیا کی مثال گندم اور بھوسے جیسی ہے۔
جس طرح گندم اگانے والے کو بھوسہ مفت مل جاتا ہے۔
اسی طرح آخرت کمانے والے کو دنیا مفت میں مل جاتی ہے۔
اللہ تعالٰی فرماتے ہیں:
’’جو بھی نیک عمل کرے گا، خواہ وہ مرد ہو یا عورت، بشر طیکہ ہو وہ مومن، تواسے ہم دنیا میں پاکیزہ زندگی بسر کرائیں گے اور (آخرت میں) ایسے لوگوں کو اُن کے اعمال کا بہترین اجر دیں گے‘‘۔(97) سورة النحل
جو الله کا ہو گیا الله اس کا ہو گیا اور جس کا الله ہوگیا اسے اور کیا چاہئے۔
’’سُنو! جو اللہ کے دوست ہیں، جو ایمان لائے اور جنہوں نے تقویٰ کا رویہ اختیار کیا (62) ان کے لیے کسی خوف اور رنج کا موقع نہیں ہے (63) ان کیلئے دُنیا اور آخرت دونوں زندگیوں میں بشارت اور خوشخبری ہے، اللہ کی باتیں بدل نہیں سکتیں، یہی بڑی کامیابی ہے (64)‘‘۔ سورة يونس
لہذا آخرت کی بڑی کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کرنا گندم اگانے کے مانند ہے جس کے ساتھ دنیا کی کامیابی جو کہ بھوسہ سے مشابہ ہے خود بخود ملتی رہے گی، ان شاء اللہ۔
اللہ تعالٰی ہمیں اپنی آخرت بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
تحریر: محمد اجمل خان
۔