کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
بکریاں ان درختوں پر کیسے چڑھتی ہیں اور اس سے مقامی لوگوں کو کیا فائدہ ملتا ہے؟ آپ بھی جانئے
20 جون 2016 رباط (مانیٹرنگ ڈیسک) کیا مراکش میں بکریاں درخت پر اگتی ہیں؟ یہ ایسا سوال ہے جو کوئی بھی شخص مراکش میں درختوں پر ’لٹکی‘ درجنوں بکریوں کو دیکھنے کے بعد کر سکتا ہے۔
بکریاں درختوں پر چڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، جی ہاں یقین نہ آئے تو مراکش سے تعلق رکھنے والی ان بکریوں کو ہی دیکھ لیجئے جو 8 سے 10 میٹربلند درختوں پر تیزی سے چڑھتی ہیں۔
اگرچہ اس قسم کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو چکی ہیں اور ان پر مختلف قسم کی آرا کا اظہار کیا جا چکا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ بکریوں کی درخت پر چڑھائی کسی ایڈونچر یا مقابلے کا حصہ نہیں بلکہ یہ آرگن نامی ایک پھل کھانے کیلئے آرگن کے درختو ں پر چڑھتی ہیں۔
آرگن 8 سے 10 میٹر بلند جبکہ 150 سے 200 سال تک کی عمر کا حامل خاردار درخت ہوتا ہے۔ لیکن بکریاں اپنے سموں کی مخصوص ساخت کے باعث اس خاردار درخت کی شاخوں پر نہ صرف چڑھ جاتی ہیں بلکہ وہ اس پر اپنا توازن بھی برقرار رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
اس درخت کا پھل جون میں پکتا ہے جسے بکریاں شوق سے کھاتی ہیں جبکہ پھل کھانے کے بعد یہ بکریاں اس کے سخت چھلکے زمین پر پھینک دیتی ہیں جو تیل بنانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔
نیم صحرائی علاقہ میں ہونے والا یہ درخت مراکش کے جنوب مغربی علاقوں میں پایا جا تا ہے۔
ایک سال میں پکنے والا اس درخت کا پھل تیل حاصل کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے جبکہ یہ بکریاں یہ پھل کھا کر اس کے چھلکے زمین پر گرا دیتی ہیں جن میں موجود بیج سے تیل نکالا جاتا ہے۔ جو مقامی افراد کی آمدنی کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔
اس پھل سے نکلنے والا تیل اس علاقہ میں بہت اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔