• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بگولوں کی امریکی شہر اوکلاہوما میں تباہی، درجنوں ہلاک

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
بگولوں کی امریکی شہر اوکلاہوما میں تباہی، درجنوں ہلاک

متاثرہ علاقوں میں سرچ اور ریسکیو کا آپریشن جاری ہے​
العربیہ ڈاٹ نیٹ، ایجنسیاں -
منگل 11 رجب 1434هـ - 21 مئی 2013م

امریکا کے شہر اوکلاہوما کے نواح میں چلنے والے زور دار بگولے کے نتیجے میں بیس بچوں سمیت کم ازکم 51 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس قدرتی آفت کے نتیجے میں متعدد مکانات کے ساتھ دو اسکول بھی زمیں بوس ہو گئے ہیں۔

اوکلاہوما شہر سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پیر کی دوپہر کو چلنے والے اس بگولے نے سب سے زیادہ تباہی مور نامی علاقے میں مچائی، جہاں درجنوں مکانات اور دیگر عمارتوں کے ساتھ ساتھ دو اسکول بھی تباہ ہو گئے۔ متاثرہ علاقوں میں سرچ اور ریسکیو کا آپریشن جاری ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ امدادی کارروائیاں تمام رات جاری رہیں گی۔ امدادی کاموں کے لیے ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق امدادی کارکنوں نے متعدد بچوں کو ملبے سے نکال لیا ہے۔ میڈیکل ذرائع کے بقول دس افراد کی حالت تشوتشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 120 افراد کا علاج جاری ہے، جن میں 70 بچے بھی شامل ہیں۔ اس بگولے کے ساتھ 200 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوا چلی اور اس کا حیطہ ایک میل قطر پر مبنی تھا۔ عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ اس بگولے کی زد میں آنے والی عمارتوں کی چھتیں اور وہاں کھڑی گاڑیاں ہوا میں اڑتی ہوئی دور جا گریں۔ محکمہء موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مزید بگولے چلنے کا خدشہ ہے۔

امریکی نیوز ٹیلی وژن چینل 'سی این این' کے مطابق اس بگولے سے مچنے والی تباہی کے نتیجے میں متعدد بچے بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مور میں واقع پلازہ ٹاورز ایلیمنٹری اسکول کی عمارت تباہ ہونے کے بعد سے چوبیس بچے ابھی تک لاپتہ ہیں جبکہ اطلاعات ہیں کہ بیس بچے مارے گئے ہیں۔ اس بگولے کی وجہ سے بجلی کا نظام معطل ہو گیا ہے جب کہ گیس اور پانی کی فراہمی بھی رک گئی ہے۔

اوکلاہوما کی گورنر میری فالن نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ بہت سے لوگ زخمی ہوئے ہیں اور روزمرہ زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر باراک اوباما نے انہیں بھروپور مدد کا یقین دلایا ہے اور کہا ہے کہ اگر کسی اضافی مدد کی ضرورت پڑے تو ان سے براہ راست رابطہ کیا جائے۔ واشنگٹن میں حکام نے بتایا ہے کہ صدر اوباما کو تازہ ترین صورتحال سے باخبر رکھا جا رہا ہے۔

میری فالن نے اتوار کے دن ہی اوکلاہوما کی 16 کاونٹیز میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا تھا۔ اتوار کے دن وہاں چلنے والے زور دار جھکڑوں کی وجہ سے بھی دو افراد مارے گئے تھے۔ میری فالن نے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بالخصوص مور کے لوگ زیادہ محتاط رہیں کیوں کہ وہاں مزید بگولے چلنے کا خطرہ بدستور موجود ہے۔

ح
 
Top