کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
بھارتیوں کے بعد سب سے زیادہ پاکستانی سعودیہ میں مقیم ہیں، رپورٹ
جدہ: سعودی گزٹ کی ایک رپورٹ میں اس بات پر خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ملک میں تارکین وطن کی تعداد میں سال بہ سال اضافہ ہو رہا ہے اور یہ حقیقی معنوں میں خطرناک ہو گیا ہے۔ 2013 میں شائع کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق تارکین وطن کی کل تعداد میں بعض قومیتیں تقریباً 85 فیصد تک غالب ہیں۔
سعودی گزٹ کے تجزیہ کار کا کہنا تھا جب اس میں غیرقانونی طور پر مقیم تارکین وطن کی تعداد کو بھی شامل کر لیا جائے تو یہ معاملہ واقعی پریشان کن محسوس ہوتا ہے۔
اعداد و شمار کہتے ہیں کہ بھارت پہلے نمبر پر ہیں، سعودی عرب میں ان کی تعداد 70 لاکھ سے زیادہ ہے۔
ان کے بعد پاکستانیوں کا نمبر ہے۔ وہ یہاں 13 لاکھ بیس ہزار کے قریب ہیں۔
بنگلہ دیشی تیسرے نمبر پر ہیں، ان کی تعداد یہاں 13 لاکھ دس ہزار ہے۔
ان اعداد و شمار کے مطابق یہاں مقیم مصری باشندوں کی تعداد 13 لاکھ ہے۔
دس لاکھ کے قریب فلپائنی ہیں۔
4 لاکھ 60 ہزار یمنی۔
3 لاکھ 80 ہزار انڈونیشینز۔
2 لاکھ 30 ہزار سوڈانی۔
ایک لاکھ 70 ہزار عمانی۔
ایک لاکھ 50 ہزار سری لنکن۔
ایک لاکھ 40 ہزار شامی۔
ایک لاکھ 20 ہزار فلسطینی۔
ایک لاکھ ترک۔
60 ہزار لبنانی۔
60 ہزار ایریٹیریا کے باشندے
اور مراکش، ایتھوپیا، چاڈ اور نائجیریا سے تعلق رکھنے والے دسیوں ہزار باشندے سعودی عرب میں مقیم ہیں
تاریخ اشاعت : 2014-10-16
ح