Dua
سینئر رکن
- شمولیت
- مارچ 30، 2013
- پیغامات
- 2,579
- ری ایکشن اسکور
- 4,440
- پوائنٹ
- 463
بھارتی درسی کتاب کی غلطیاں دیکھ کر تاریخ شرما جائے؛نہ پاکستان کا پتہ نہ ہی اپنے رہنما کا!
احمد آباد: ایسے دور میں جب حقائق آپ سے کمپیوٹر پر صرف ایک " کلک " کی دوری پر موجود ہیں ، بھارتی ریاست گجرات میں سوشل سائنس کی کتاب میں بچوں کو پڑھایا جا رہا ہے کہ 1947 میں ہندوستان کی تقسیم کے وقت ایک نیا ملک قائم ہوا جس کا نام "اسلامک اسلام آباد" اور اس کا دارالحکومت ہندوکش کی پہاڑیوں میں موجود مقام "خیبرگھاٹ " ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات میں انگریزی میڈیم کی سوشل سائنس کی کتاب میں نہ صرف عالمی بلکہ خود برصغیر کی تاریخ کو انتہائی غلط طریقے توڑ موڑ پر پیش کیا گیا ہے، درسی کتاب میں نہ صرف پاکستان کو "اسلامک اسلام آباد " اور اس کے دارلحکومت کو ہندوکش میں واقع "خیبرگھاٹ" کا نام دیا گیا ہے بلکہ اپنے ہی قومی رہنما مہاتما گاندھی اور دوسری جنگ عظیم کے حوالے سے بھی تاریخی غلطیاں کی گئی ہیں۔
لاکھوں بچوں کو پڑھائی جانے والی 124 صفحات کی اس کتاب میں مجموعی طور پر 59 تاریخی اور 100 سے زائد لفظی غلطیاں کی گئی ہیں ۔ کتاب میں بچوں کو بتایا گیا ہے کہ گاندھی کو 30 اکتوبر 1948 کو قتل کیا گیا جب کہ دوسری جنگ عظم میں جاپان وہ ملک تھا جس نے امریکا پر ایٹمی بم برسائے تھے۔
ایکسپریس نیوز