• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بھارت میں خاتون کو تنگ کرنے پر’’ اوباش طوطے‘‘ کوحراست میں لے لیا گیا

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,785
پوائنٹ
1,069
بھارت میں خاتون کو تنگ کرنے پر’’ اوباش طوطے‘‘ کوحراست میں لے لیا گیا
ویب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے

طوطے کو حراست میں لینے کے بعد محکمہ جنگلات کے حوالے کردیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

مہارشٹرا: بھارتی ریاست مہاراشٹر میں پیش آنے والے ایک انوکھے واقعے میں پولیس نے ایک طوطے سے تفتیش شروع کردی ہے جس پر ایک بوڑھی خاتون کو ستانے اور آوازیں کسنے اور گالیاں دینے کا الزام لگایا گیا ہے۔

مہاراشٹرا ریاست ضلع چندراپور کے راجوڑا پولیس اسٹیشن میں پولیس نے ایک ایسے طوطے کو حراست میں لیا ہے جس کے مالک پر شک ہے کہ اس نے طوطے کو نازیبا الفاظ سکھائے ہیں۔ پولیس کے مطابق گاؤں کی 85 سالہ خاتون جان بائی نے اپنے سوتیلے بیٹے سریش پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے ’ہریال‘ نامی طوطے کو نازیبا الفاظ سکھائے ہیں اور جب وہ طوطے کےپاس سے گزرتی ہے تو وہ ہمیشہ اس کی طرف رجوع کرکے یہی نازیبا الفاظ بولتا ہے۔

پولیس نے شکایت موصول ہونے کے بعد بوڑھی خاتون، سریش اورطوطے کو تھانے طلب کرلیا تاہم طوطا پولیس والوں کی خاکی وردی کو بھانپتے ہوئے خاموش رہا اوراپنے پنجرے میں رہتے ہوئے کچھ نہیں بولا۔ پولیس تفتیش کے دوران یہ جاننا چاہتی تھی کہ طوطا کس طرح سے نازیبا الفاظ ادا کرتا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ہم نے طوطے کو بغور دیکھا لیکن کئی گھنٹوں تک اس نے ایک لفظ بھی ادا نہیں کیا جس کی شکایت خاتون نے کی تھی،بظاہر ایسا لگتا ہے کہ خاتون اوراس کے سوتیلے بیٹے کے درمیان زمین کا تنازعہ ہے جس کے تحت شاید یہ معاملہ اٹھایا گیا ہے۔ پولیس نےطوطے کو محکمہ جنگلات کے کے حوالے کردیا ہے۔
 
Top