• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار ضرغان رضا نامعلوم افراد کے حملے میں زخمی

شمولیت
مارچ 03، 2013
پیغامات
255
ری ایکشن اسکور
470
پوائنٹ
77
نئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار ضرغان رضا پرحملہ کرکے انہیں زخمی کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکریٹری تجارت ضرغان رضا نئی دہلی کی مقامی مارکیٹ سے گزر رہے تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد نے ان پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے جبکہ قریب سے گزرنے والا شخص بھی حملے میں زخمی ہوا۔
دفترخارجہ نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار پر حملے کی تصدیق کی ہے جب کہ پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارتی وزارت خارجہ سے رابطہ کرکے اہلکار پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارتکار اپنے ڈرائیور کے ہمراہ گاڑی میں جارہے تھے کہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے قریب ان کی گاڑی کی موٹرسائیکل سے ٹکر ہوگئی جس کے بعد وہاں موجود لوگوں نے انہیں کو تشدد کا نشانہ بنایا، واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جبکہ ضرغان رضا کو طبمی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ربط
 
شمولیت
مارچ 03، 2013
پیغامات
255
ری ایکشن اسکور
470
پوائنٹ
77
اس معاملے میں بھارتی میڈیا کی بات وزن دار لگتی ہے ورنہ کسی سفارتکار کو کیا ضرورت ہے کہ وہ سر راہ گاڑی سے اتر کر مار کھائے۔ سفارتکار ممکنہ حد تک گاڑی سے اترنے سے گریز کرتے ہیں۔ تاہم قابل تشویش بات یہ ہے کہ اس واقعہ میں بھی نامعلوم افراد کا ذکر آیا ہے۔
کیا یہ سمجھا جا سکتا ہے کہ نامعلوم افراد کا دائرہ کار کراچی کی حد سے نکل کر اب بھارت میں بھی ہو گیا ہے؟ ابتسامہ
 
Top