کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
بھارت میں 45 سال سے زائد عمر کی خواتین کو محرم کے بغیر حج کی اجازت
8 اکتوبر 2017سعودی حکومت نے بھارت کو اجازت دیتے ہوئے اسے ترقی پسند اقدام قرار دیا، حج کمیٹی۔
نئی دلی: بھارتی حکومت نے 45 سال سے زائد عمر کی خواتین کو محرم کے بغیر حج پر جانے کی اجازت دے دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے اعلان کیا کہ آئندہ سال سے 45 سال سے زائد عمر کی خواتین کو محرم کے بغیر حج پر جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔ مختار عباس نقوی نے بتایا کہ حج انتظامات کی جائزہ کمیٹی نے نئی پالیسی تشکیل دے کر وفاقی حکومت کے حوالے کی ہے جس میں متعدد سفارشات پیش کی گئی ہیں، ان میں سے بعض تجاویز کو اگلے سال نافذ کیا جاسکتا ہے۔ حج کمیٹی کے سربراہ افضل امان اللہ نے اگلے سال سے اگر کوئی خاتون بغیر محرم حج پر جانا چاہے تو جاسکتی ہے، سعودی حکومت نے بھارت کو اس اقدام کی اجازت دیتے ہوئے اسے ترقی پسند فیصلہ قرار دیا ہے۔
دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام ہند سے تعلق رکھنے والے مفتی محمد حذیفہ قاسمی نے اس اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اتنے فاصلے تک سفر پر جانے کے لیے مسلم خاتون کے ساتھ محرم کا ہونا ضروری ہے۔
ح