• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بھنی وہی مچھلی زندہ کر دی ( عقیدہ دیوبند )

شمولیت
فروری 06، 2013
پیغامات
156
ری ایکشن اسکور
93
پوائنٹ
85
بھنی ہوئی مچھلی زندہ کر دی:
مقلد حافظ سید محمد بخاری صاحب اپنے مقلد مولوی محمد صدیق بھر چونڈی کے متعلق فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ کسی بزرگ نے آپ سے فرمایا تجھے وہ شخص بیعت کرے گا جس کے سامنے بھنی ہوئی مچھلی زندہ ہو جائے حضرت حاٍفظ صاحب یہ جواب سن کر مایوس ہوگئے نہ بھنی ہوئی مچھلی زندہ ہو نہ آپ کسی سے بیعت کریں اتفاق سےکچھ عرصہ بعد
شاہ حسن رحمتہ اللہ علیہ کا گزر اس طرف سے ہوا تو آپ حضرت حافظ صاحب رحمتہ اللہ علیہ کےہاں مہمان ٹھہرے حافظ صاحب کےہاں اس دن سوائے مچھلی کے اور کوئی چیز گھر میں مہمان کے مدارات کے لئے موجود نہ تھی آپ مچھلی
بھون کر دسترخوان میں رکھ کر شاہ صاحب کی خدمت میں لائے شاہ صاحب نے مسکرا کر فرمایا کیا زندہ مچھلیاں بھی کبھی کھائی جاتیں ہیں ؟ حافظ صاحب نے دستر خوان اٹھایا تو مچھلی واقعی زندہ تھی بس اب یہ کہنا تھا کہ درویش کی کہی ہوئی بات یاد آگئی اور آپ بیعت کےلئے دوزانوں ہو کر شاہ صاحب کی خدمت میں بیٹھ گئے شاہ صاحب نے آپ کو بلا کسی تامل کےبیعت فرما لیا۔
( مرد مومن ص 13 مصنف عبدالحمید خاں تذکرہ اولیاء دیوبند ص 157 )
حوالہ۔ حدیث اور اہل تقلید بجواب حدیث اور اہل حدیث جلد 1 ۔
http://kitabosunnat.com/kutub-libra...eed-ba-jawab-hadith-aur-ahl-hadith-jild1.html
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
عجیب عجیب کہانیاں گھڑ رکھی ہیں جاہلوں نے، بد عقیدگی ہے یہ، زندہ کو مردہ اور مردہ کو زندہ کرنے والا صرف اللہ تعالیٰ ہی ہے۔
 
Last edited:
Top