بخاری سید
رکن
- شمولیت
- مارچ 03، 2013
- پیغامات
- 255
- ری ایکشن اسکور
- 470
- پوائنٹ
- 77
بھکر ...بھکر میں قبروں سے مردے نکال کر کھانے والے دو بھائی سزا پوری ہونے کے بعد اپنے گاوٴں پہنچ گئے۔ اہل علاقہ کے احتجاج پر پولیس نے دونوں بھائی کو حراست میں لے لیا۔مردہ خور دوبارہ آنے کا سن کر لوگ ڈر گئے۔ بھکر کی تحصیل دریا خان میں 3 اپریل 2011ء کومقامی پولیس نے قبروں سے مردے نکال کر کھانے والے دو بھائیوں کو گرفتار کیا تھا۔ایک سال کی سزا کاٹنے کے بعد دونوں بھائی عار ف عرف اپھل اور فرمان عرف پھما علاقے میں پہنچے تو لوگ سراپا احتجاج بن گئے۔پولیس نے نقض ِ امن کے تحت دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا جس کے بعد شہریوں نے احتجاج ختم کردیا۔ملزمان مردہ انسانی گوشت کیوں کھاتے تھے، یہ اب تک ایک سوالیہ نشان ہے۔ اس سلسلے میں متضاد باتیں سامنے آئیں۔ کبھی کہا گیا کہ دونوں بھائی ذہنی مریض ہیں تو کبھی کہا گیا کہ وہ جادو ٹونے کے لیے مردہ انسانی گوشت کھاتے تھے۔
ربط
ربط