کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
بیت المقدس کے سامنے سبز ہلالی پرچم لہرانے پر نوجوان گرفتار، اسرائیلی فوج نے گھنٹوں محصور رکھنے کے بعد برطانیہ کے حوالے کر دیا
14 اگست 2016 (15:36)یوم آزادی پاکستان کے موقع پر نوجوان سید فیصل شاہ نے قبلہ اوّل بیت المقدس کے سامنے سبز ہلالی پرچم لہرا دیا۔ اسرائیلی آفواج دیکھ کر ہکی بکی رہ گئیں۔ فلسطینیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گی۔ پرچم لہرانے کے جرم میں اسرائیلی افواج نے پاکستانی نوجوان کو گرفتار کر لیا اور پانچ گھنٹے اپنی تحویل میں رکھنے کے بعد لندن منتقل کر دیا۔
پاکستانی نوجوان فیصل شاہ نے بتایا کہ جب انہوں نے پاکستانی پرچم بیت المقدس میں لہرایا تو فلسطین کے مسلمانوں کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔ اس کا کہنا تھا کہ پاکستان کا نام سن کر فلسطینی خوشی سے جھوم اٹھتے ہیں مگر اس کے بعد ان کو اسرائیلی افواج نے حراست میں لے لیا اور پانچ گھِنٹے تک ایئرپورٹ پر محصور رکھا اور پاکستان اور فیملی کے بارے میں سوالات کرتے رہے۔
فیصل شاہ کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کا مطالبہ ہے کہ پاکستانیوں اور دیگر مسلمانوں کو چاہئے کہ اور کچھ نہیں تو کم از کم لوگ بیت المقدس کی زیارت کے لئے زیادہ سے زیادہ آئیں اور آ کر مسلمانوں کے ہوٹلز اور دوکانوں سے خریداری کریں تاکہ ان کی معاشی مدد ہو سکے۔
فلسطین اور قبلہ اوّل بیت المقدس سے مسلمانوں اور پاکستانیوں کی محبت لازوال ہے۔ پاکستانی اپنے پاسپورٹ پر فلسطین تو نہیں جا سکتے لیکن دیگر ممالک کا پاسپورٹ رکھنے والے پاکستانی اسرائیلی افواج کے جبر اور مصائب کے باوجود قبلہ اوّل کا رخ کرتے ہیں۔ مسجد اقصی مسلمانوں کا قبلہ اول اور خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کے بعد تیسرا مقدس ترین مقام ہے۔ یہ مشرقی یروشلم میں واقع ہے جس پر اسرائیل کا قبضہ ہے۔ یہ یروشلم کی سب سے بڑی مسجد ہے جس میں 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے جبکہ مسجد کے صحن میں بھی ہزاروں افراد نماز ادا کر سکتے ہیں۔
بیت المقدس یعنی قبلہ اوّل پر اسرائیلی تسلط کے بعد دیگر ممالک خصوصی طور پر پاکستانیوں کا داخلے پر خصوصی پابندی ہے۔ لیکن دیگر ممالک امریکہ اور برطانیہ میں بسنے والے پاکستانی قبلہ آول سے اپنی محبت کے اظہار کے لئے فلسطین کا سفر کرتے ہیں۔ فلسطین بیت المقدس جانے کے لئے اردن یا تل ابیب سے ہو کر جانا پڑتا ہے جبکہ ایئرپورٹ پر سکیورٹی کے نام پر مسلمانوں کو بے جا تنگ کرنا اسرائیلی افواج کا مشغلہ ہے۔
سید فیصل شاہ کے مطابق بیت القدس میں آباد مسلمانوں کی آبادی کے گرد پانچ سو سے زائد اسرائیلی چیک پوائنٹ قائم کئے گئے ہیں۔ یہ سکیورٹی پوائنٹ دن میں تین مرتبہ مسلمانوں کے لئے کھولے جاتے ہیں۔
ح