کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
بیرونی امداد لینے والے 188 دینی مدارس بے نقاب
روزنامہ خبریں، مارچ 6, 2016لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) غیر ملکی فنڈز حاصل کرنے والے پاکستانی دینی مدارس کی نشاندہی ہوگئی، غیر ملکی امداد سے چلنے والے کل 188 میں سے سب سے زیادہ دینی مدارس پنجاب میں واقع ہیں، حساس اداروں کی جانب سے مرتب کردہ تحقیقی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 147 بلوچستان کے18، خیبر پختونخوا کے 12 جبکہ سندھ کے 3 دینی مدارس غیر ملکی فنڈز حاصل کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی دینی مدارس کو امداد دینے والے ممالک میں سعودی عرب، ایران، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، کویت، دوحہ، قطر، جنوبی افریقہ، عراق، ترقی اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کے جو دینی مدارس بیرونی امداد لے رہے ہیں ان میں فیصل آباد 25، لاہور کے 19، جھنگ کے 13، چنیوٹ کے 10، بہاولنگر، شیخوپورہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے چھ چھ، راولپنڈی اور بہاولپور کے پانچ پانچ، جہلم، مظفرگڑھ اور پاکپتن کے دو دو جبکہ گوجرانوالہ، حافظ آباد، اٹک، چکوال اور ڈیرہ غازی خان کا ایک ایک مدرسہ شامل ہے۔
پنجاب میں دہشت گرد تنظیموں کو فنڈنگ کرنے میں 145 افراد ملوث پائے گئے، 45 سہولت کار گرفتار کئے گئے اور 106 کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔ سہولت کار خفیہ بزنس کرتے رہے، مقامی این جی اوز کے ذریعے سے بھی مبینہ طور پر دہشت گردوں کی فنڈنگ ہوتی رہی ۔
کراچی میں باقاعدہ پورا نیٹ ورک کام کرتا رہا جو مقامی سیاسی جماعت کے بعض کارکنوں سے بھی مبینہ طور پر رابطے میں رہا۔ ذرائع کے مطابق حراست میں لئے گئے دہشت گردوں کے سہولت کاروں نے دوران تفتیش اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ وہ پنجاب سے قبل کراچی میں کالعدم تنظیموں کو فنڈنگ کرتے رہے اور ان کو مختلف ذرائع سے فنڈنگ آتی رہی اس ضمن میں بعض این جی اوز کو بھی استعمال کیا گیا۔
پنجاب ایکشن پلان پر عملدرآمد رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوا دی۔ معلوم ہوا ہے کہ پنجاب میں یکم جنوری 2015ء تا 3 مارچ 2016ء تک نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گرد تنظیموں کو فنڈنگ دینے میں ملوث 166 سہولت کار درج کئے گئے ہیں۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ 21 سہولت کار فنڈنگ کرنیوالے افراد کی گرفتاری کے لئے پنجاب کے 6 اضلاع میں قانون نافذ کرنیوالے ادارے مزید متحرک ہوچکے ہیں۔ بعض سہولت کار یہ اعتراف بھی کرچکے ہیں کہ پنجاب سے قبل کراچی میں ہونیوالی ٹارگٹ کلنگ، د ہشت گردی واقعات کے لئے بھی فنڈنگ فراہم کرتے رہے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردی کیلئے فنڈنگ کرنیوالے 90 افراد کے خلاف چالان انسداد دہشت گردی عدالت میں بھجوا دئیے گئے ہیں۔
ح