کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
بیلجیئم میں کرکٹ بیٹ ”اسلحہ“ بن گیا، 22 سالہ پاکستانی کو فیملی سمیت ملک بدری کا حکم
25 نومبر 2014 (17:05) :
برسلز (مانیٹرنگ ڈیسک) بیلجیئم کی حکومت نے ایک 22 سالہ پاکستانی لڑکے کو کرکٹ بیٹ ٹی شرٹ میں چھپا کر لے جانے پر اسے "دہشت گرد" قرار دے کر ملک بدری کا حکم دے دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بیلجیئم میں مقیم 22 سالہ پاکستانی عاصم اور اس کی فیملی کو دہشت گرد قرار دے کر ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس مقصد کیلئے ان کے پاسپورٹ بھی طلب کر لئے گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عاصم عباسی کرکٹ کی پریکٹس کیلئے جا رہے تھے کہ اس دوران بارش شروع ہو گئی اور اس نے بیٹ کو بھیگنے سے بچانے کیلئے اپنی ٹی شرٹ میں لپیٹ لیا۔ مقامی پولیس نے اس کی تصاویر کو میڈیا میں شائع کرتے ہوئے اسے مسلح اور دہشت گرد قرار دے دیا۔
اخبار میں تصاویر چھپنے اور دہشت گرد قرار دیئے جانے کی خبر دیکھنے پر عاصم نے مقامی پولیس سے رابطہ کیا اور بتایا کہ وہ مسلح نہیں تھا بلکہ اس نے اپنی ٹی شرٹ میں بیٹ لپیٹ رکھا تھا۔
عاصم کا کہنا تھا کہ "میں نے اپنا بیٹ ٹی شرٹ میں اس لئے چھپایا کہ بارش ہو رہی تھی اور اگر بیٹ بھیگ جاتا تو وہ صحیح طرح سے کھیل نہیں سکتا تھا"۔
عاصم کے والد طفیل عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس تمام صورتحال سے سفارتخانے کو آگاہ کیا گیا تاہم انہوں نے مدد کرنے کے بجائے مجھے ہی نوکری سے نکال دیا ہے جبکہ ملک بدری سے متعلق بھی کوئی مدد نہیں کی جا رہی۔