• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بیماری کی وجہ سے پیشاب کے قطرات مسلسل نکلتے رہتے ہیں تو؟!

شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
684
ری ایکشن اسکور
26
پوائنٹ
53
ایسا آدمی جس کی شرمگاہ سے پیشاب کے قطرات مسلسل نکلتے رہتے ہیں وہ ہرنماز سے پہلے استنجاء کرے گا اور پھر وضو کرکے نماز پڑھ لے گا ، اگلی نماز کا وقت آنے پر وہ اسی وضو سے نمازیں ادا کرتا رہے گا جب اگلی نماز کا وقت شروع ہو گا دوبارہ استنجاء اور وضو کرے گا ، یعنی ایسے آدمی کا حکم اس عورت کی طرح ہے جس کا خون مسلسل جاری رہتا، بند نہیں ہوتا ۔

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ فاطمہ بنت ابی حبیش رضی اللہ عنہا رسول اللہ ﷺ کے پاس حاضر ہوئی اور کہنے لگی: اے اللہ کے رسول! میں ایسی عورت ہوں کہ اکثر مستحاضہ رہتی ہوں اور اس کی وجہ سے پاک نہیں ہو سکتی، کیا میں نماز چھوڑ دوں؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’ نہیں، نماز مت چھوڑ۔ یہ ایک رگ کا خون ہے، حیض نہیں۔ پھر جب تیرے حیض کا وقت آ جائے تو نماز چھوڑ دے اور جب وقت گزر جائے تو (اپنے بدن اور کپڑوں سے) خون دھو کر نماز ادا کر۔‘‘ ہشام نے کہا: میرے والد (عروہ بن زبیر) نے کہا: (آپ نے فرمایا:) ’’پھر ہر نماز کے لیے وضو کر حتی کہ وہی (حیض کا) وقت پھرآ جائے۔‘‘ (صحیح البخاری: 228)

اگر کسی آدمی کا ایسا کوئی عذر ہو کہ اس کا وضو برقرار نہ رہتا ہو وہ بھی ہر نماز کے لیے وضو کرے گا اور اگلی نماز کا وقت آنے تک اسی وضو سے نمازیں ادا کرتا رہے گا۔

ارشاد باری تعالی ہے:

يُرِيدُ اللَّهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلَا يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْرَ
(البقرۃ: 185)

’’اللہ تعالی تمھارے ساتھ آسانی کا ارادہ رکھتا ہےاور تمھارے ساتھ تنگی کا ارادہ نہیں رکھتا‘‘۔
 
Top