• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مزید بہتری کس طرح لائی جا سکتی ہے ؟

شمولیت
جنوری 31، 2015
پیغامات
287
ری ایکشن اسکور
58
پوائنٹ
71
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سے کثیرالتعداد غریب لوگوں کو فائدہ ہو رہا ہے ۔ لیکن مسئلہ یہ آ رہا ہے کہ جب وہ پیسے بیجھتے ہیں تو ATM CARD کے ذریعے آتے ہیں اور زیادہ تر عورتیں دور دراز قصبوں سےآئی ہوتی ہیں جو کارڈ لے کر ATM مشینوں کے سامنے بے یارو مدد گار کھڑی رہتی ہیں اور ان دنوں زیادہ تر مشینیں بند کر دی جاتی ہیں اور دھوکہ باز ان کے سروں پر منڈلاتے رہتے ہیں اور کئی طریقوں سے دھوکے دیتے ہیں ۔ شیدید رش میں مردو خواتین ایک دوسرے سے الجھتے رہتے ہیں اور مرد و زن ایک دوسرے کے ساتھ ایسے رگڑ رہے ہوتے ہیں جیسے بھیڑوں کے واڑے میں داخل ہوتے ہوئے بھیڑیں ۔ جس وجہ سے بچاریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوتا ہے ۔ جو ہماری ماوں اور بہنوں کی توہین ہے اور ہماری شرمندگی کا باعث ۔

میرے خیال سے تو حکومت کو چاہیے ان دنوں تمام ATM مشینیں کھلی رکھنے کی تاکید کریں اور عوام کی آسانی کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم ایزی پیسہ کے ذریعے لینے کی سہولت بھی مہیا کر دیں ۔ میں ان سے درخواست کروں گا جن کی ماوں اور بہنوں یا بیٹیوں کے پیسے آتے ہیں وہ خود جا کر پیسے لائیں نہ کے اپنی ماوں اور بہنوں کو بیجھیں ۔

اس مسئلے کے حل کے لیے آپکی کی قیمتی تجاویز و آراء کی ضرورت ہے ۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
تینوں تجاویز بہتریں ہیں :
  • حکومت کو چاہیے ان دنوں تمام ATM مشینیں کھلی رکھنے کی تاکید کریں (اے ٹی ایم مشینوں کی تعداد میں اضافہ کرنا چاہیے ۔)
  • بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم ایزی پیسہ کے ذریعے لینے کی سہولت بھی مہیا کر دیں ۔
  • مردوں کو جاکر پیسے وصول کرنے چاہییں نہ خواتین کو بھیجنا چاہیے ۔
 
شمولیت
جنوری 31، 2015
پیغامات
287
ری ایکشن اسکور
58
پوائنٹ
71
بند کیوں کی جاتی ہیں ؟
رش کی وجہ سے بند کی جاتی ہیں کیونکہ اے ٹی ایم مشین عام طور پر چھوٹے سے کمرے میں ہوتی ہے اور عوام(یعنی مرد و زن) ایک دوسرے سے الجھتے رہتے ہیں جس وجہ سے کئی بنک اے ٹی ایم مشینیں عارضی طور پر بند کر دیتے ہیں۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
پاکستانی بینک جہاں بھی ہیں تنخواہ ملنے کے دن سے 3 دن تک آؤٹ آف آڑڈر رہتی ہیں یا چھٹی والے دنوں میں بھی۔​
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
بند کیوں کی جاتی ہیں ؟
میں نے یہی سوال ایک بینک مینجرسےکیاتواس نے بتایاکہ کیونکہ اے،ٹی،ایم مشین کے سنسرنازک ہوتے ہیں اوراتنا زیادہ استعمال کرنے سے جلد خراب ہوجاتے ہیں اورانھیں باربارٹھیک کرواناپڑتاہے۔
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
حکومت کو چاہیے ان دنوں تمام ATM مشینیں کھلی رکھنے کی تاکید کریں (اے ٹی ایم مشینوں کی تعداد میں اضافہ کرنا چاہیے ۔)
سوچنے والی بات ہے جن بیچاروں کو لکھنا پڑھنا ہی سرے سے نا آتا ہو وہ اے ٹی ایم مشین کس طرح استعمال کر پائے گا؟
 
شمولیت
جنوری 31، 2015
پیغامات
287
ری ایکشن اسکور
58
پوائنٹ
71
حکیم ابو عبداللہ غلام نبی خادم صاحب نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام والوں کے لیے مشورہ دیا ہے کہ : " انہیں چاہیے کہ یہ پانچ سالوں کے پیسے اکھٹے ہی دیے دیں تاکہ کوئی غریب آدمی اپنا چھوٹا موٹا کاروبار شروع کر سکے ۔ "
 
شمولیت
جنوری 31، 2015
پیغامات
287
ری ایکشن اسکور
58
پوائنٹ
71
جاسمن کا پیغام: میں خود ایسے لوگوں کو جانتی ہوں جو اس سکیم سے پیسے لے رہے ہیں۔
فراڈ واقعی بہت ہو رہا ہے اور کئی طرح سے ہو رہا ہے۔
لوگوں کو اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے میں بے حد مشکلات کا سامنا ہے۔ کتنے ہی لوگوں کو یہ طریقہ نہیں آتا۔ دوسرے ہر بینک کے آگے لوگوں کی کثیر تعداد کھڑی رہتی ہے ۔ ایک بار ایک کام والی کے ساتھ میں اس کی مدد کے لئے گئی کہ اسے بھی طریقہ نہیں آتا تھا۔ وقت کی کمی کا میں بھی شکار تھی۔ جس بھی بینک پہ گئے ،رش ہی رش۔۔۔تھک ہار کے واپس آ گئے۔
ایک اور فراڈ یہ کہ بہت سے ایسے لوگ جو صاحبِ حیثیت ہیں،وہ بھی اس سکیم سے فائدہ لے رہے ہیں۔
ہمارے سب سیاستدانوں کے پاس قوم کو فقیر بنانے کے101 نسخے ہیں۔
ہم کیسے خوددار بن سکتے ہیں؟ جبکہ ہمارے حکمران خود مانگنے اور ملنے پہ فخر کرتے ہیں۔اللہ ہمیں ہدایت دے۔ آمین!
 
Top