کلیم حیدر
ناظم خاص
- شمولیت
- فروری 14، 2011
- پیغامات
- 9,747
- ری ایکشن اسکور
- 26,381
- پوائنٹ
- 995
تارکین رفع الیدین کوچیلنج عام
اثبات رفع الیدین
مقلدین حضرات کے ہر عام وخاص کی زبان پر یہ بات سانس کی طرح ہر وقت جاری رہتی ہے کہ رفع الیدین کرنا پہلے ثابت تھا۔لیکن پھر نبی کریمﷺ نے اس سےمنع کردیا۔یعنی رفع الیدین (وہ رفع الیدین جس میں اختلاف ہے بین المقلدین واہل الحدیث)منسوخ ہوگئی ہے۔نامی کتاب اللہ کے فضل سے مکمل پوسٹ کی جا چکی ہے۔مع دلائل اس بات کو ثابت کیا گیا ہے کہ رفع الیدین کرنا سنت نبوی ﷺ ہے۔مقلدین کا رفع الیدین نہ کرنے کا عمل صراحتا سنت کے خلاف ہے۔
منسوخ منسوخ کا نعرہ لگا کرمقلدین ہر عام وخاص کو سنت نبویﷺ پر عمل کرنے سے روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔ حالانکہ آج تک نسخ پر صریح دلیل نہیں لا سکے۔
اوراس کے علاوہ طرح طرح کے شیطانی سوالات ذہنوں میں اجاگر کرتے ہیں ۔ تاکہ اس سنت پر عمل نہ کیا جائے۔انا للہ وانا الیہ راجعون
تمام مقلدین کو اس بات کا چیلنج ہے کہ وہ رفع الیدین( جس رفع الیدین پر مقلدین اور اہل الحدیث کا اختلاف ہے۔)کے نسخ پر واضح اور صریح دلیل پیش کریں۔یاہر طرح کے بہانے اور تاویلات کو چھوڑ کر نبی کریمﷺ کی سنت پر عمل پیرا ہوجائیں۔
نوٹ
اللہ تعالی ہر مسلمان کو صحیح العقیدہ مسلم بناکر نبی کریم ﷺ کی ہر ہر سنت پرعمل کرنے والا بنائے۔آمین یا رب العالمینیاد رہے کہ احناف اور اہل الحدیث میں رفع الیدین عندالرکوع وبعد الرکوع کےثبوت میں کوئی اختلاف نہیں ۔یہاں تک سب مانتےہیں کہ نبی کریمﷺ نے رفع الیدین کیا ۔اب شارح سے جاری ہونےوالےاس عمل کے ثبوت کےبعد نسخ کا دعوی کرنےوالوں کےذمہ دلیل ہے۔کیونکہ جو ایک دفعہ عمل نبی کریمﷺ سےثابت ہوجائے اس کے نسخ کی دلیل جب تک نہ ہو تو وہ عمل منسوخ نہیں مانا جاتا ۔لہذا اس عمل کے نسخ کےلیے ناسخ مطلوب ہے۔؟
نوٹ
جو بھی مقلد جواب دینے کی کوشش کرے ۔اس سے صرف ایک ہی مطالبہ ہے ۔کہ وہ نسخ پر صریح صحیح دلیل پیش کردے۔۔ادھر ادھر کی باتیں کرنے کی کسی کو اجازت نہیں۔