عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
کتاب کا نام
مصنف
ناشر
مولانا عبدالرحمٰن مبارکپوری سیرت نگاری کے میدان میں ایک معتبر مقام کے حامل ہیں۔ آپ کی تحریر کردہ عربی کتاب ’الرحیق المختوم‘ نے رابطہ عالم اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے بین الاقوامی انعامی مقابلہ سیرت نگاری میں اوّلیت کا شرف حاصل کیا۔ اسی کتاب نے آپ کو علمی دنیا میں متعارف کرایا اور شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔ مولانا مبارکپوری نے عربی زبان میں نوجوانوں اور خاص طور پر میٹرک کے طلبا کے لیے سیرت رسول پر ایک مختصر مگر جامع کتاب ’روضۃ الانوار فی سیرۃ النبی المختار‘ کے نام سے لکھی۔ جسے سعودی عرب کے بہت سارے اداروں نے نصاب میں شامل کیا۔ پھر مولانا ہی نے اردو زبان کے دینی مدارس، سکولوں کے طلبا اور عامۃ المسلین کے لیے اس کو ’تجلیات نبوت‘ کے نام اردو میں منتقل کیا۔ جس مصنف نے کمال ہنر مندی سے سیرت کے تمام تر وقائع کو ایک ایسی نئی ترتیب اور تازہ اسلوب کے ساتھ پیش کیا ہے کہ اس کے مطالعہ سے دل و دماغ پر ایک پاکیزہ نقش قائم ہوتا ہے۔ کتاب میں دعوت اسلامی کے تمام مراحل اور اس کی پیش آمدہ دشواریوں کا تذکرہ موجود ہے۔ تکالیف اور مصائب کے طوفانوں میں وحی الٰہی کس طرح سے نصرت الٰہی کے راستے پیدا کرتی ہے اس کا ایمان افروز بیان ملتا ہے۔ واقعات سیرت کی صحت میں مصنف نے مستند ماخذوں تک رسائی حاصل کی ہے اور اس تلاش و جستجو کا یہ نتیجہ ہے کہ ان کے ہاں اصول دین سے متصادم کوئی واقعہ نہیں ملتا۔ سیرت نگاری کے اس فن میں صحتِ واقعات کی تلاش میں یہ احتیاط اور ضبط لائق صد تحسین ہے۔ (ع۔م)
اس کتاب تجلیات نبوت(اپ ڈیٹ) کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
تجلیات نبوت(اپ ڈیٹ)
مصنف
صفی الرحمن مبارکپوری
ناشر
مکتبہ دارالسلام،لاہور
تبصرہ

Last edited: