• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تحیۃ المسجد

شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
850
ری ایکشن اسکور
29
پوائنٹ
69
جو شخص مسجد میں داخل ہو اس کے لیے مستحب ہے کہ دو رکعتیں پڑھنے سے پہلے نہ بیٹھے۔

حضرت ابوقتادہ سلمی ؓ سے روایت ہےکہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "جب تم میں سے کوئی مسجد میں داخل ہو تو بیٹھنے سے قبل دو رکعت ضرور پڑھے۔" (صحیح بخاری: 444)

اگر انسان مسجدمیں آئے اور خطیب خطبہ جمعہ دے رہا ہو تب بھی دو رکعتیں پڑھ کر بیٹھنا چاہیے۔

حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ جمعہ کے دن ایک شخص اس وقت آیا جب نبی ﷺ لوگوں سے خطاب فرما رہے تھے۔ آپ نے پوچھا: ’’اے فلاں! کیا تو نے نماز پڑھی ہے؟‘‘ اس نے عرض کیا: نہیں۔ آپ نے فرمایا: ’’کھڑے ہو کر نماز ادا کرو۔‘‘ (صحیح بخاری: 930)

تحیۃ المسجد نماز کے ممنوعہ اوقات میں بھی پڑھی جا سکتی ہے۔

جو شخص کسی بھی وقت وضو کرے اس کے لیے مستحب ہےکہ وہ دو یا دو سے زائد رکعات ادا کرے، اگرچہ ممنوعہ وقت ہی کیوں نہ ہو۔

حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے نماز فجر کے بعد حضرت بلال ؓ سے فرمایا: ’’اے بلال! مجھے وہ عمل بتاؤ جو تم نے اسلام لانے کے بعد کیا ہو اور تمہارے ہاں وہ زیادہ امید والا ہو کیونکہ میں نے جنت میں اپنے آگے آگے تمہارے جوتوں کی آہٹ سنی ہے۔‘‘ حضرت بلال ؓ نے عرض کیا: میں نے کوئی عمل ایسا نہیں کیا جو میرے نزدیک زیادہ پرامید ہو، البتہ میں رات اور دن میں جب وضو کرتا ہوں تو اس وضو سے جو نماز میرے مقدر میں ہوتی ہے پڑھ لیتا ہوں۔ (صحیح بخاری: 1149)
 
Top