ترغیب الجہاد
جہاد سے بڑھ کر کوئی عمل نہیں
سیدناابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک شخص رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور
عرض کی :"یا رسولِ اللہ ﷺ مجھے کوئی ایسا عمل سکھائیں جو جہاد فی سبیل اللہ کے برابر ہو "آپ ﷺ نے فرمایا:"مجھے ایسا کوئی عمل معلوم نہیں (جو جہاد کے مساوی ہو)" پھر آپ ﷺ نے فرمایا :"کیا تم اس کی طاقت رکھتے ہو کہ جب مجاہد اللہ کے راستے میں نکلے تو تم اپنی مسجد میں داخل ہو جاؤ،پھر بغیر توقف کے مسلسل قیام کرتے رہواور بغیر افطار کے روزے رکھتے رہو؟"اُس شخص نے کہا :"میں اسکی طاقت نہیں رکھتا"
(صحیح البخاری:2785)