• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ترک وزیراعظم نے مظاہروں میں زخمی ہونے والے افراد سے معافی مانگ لی

شمولیت
مارچ 03، 2013
پیغامات
255
ری ایکشن اسکور
470
پوائنٹ
77
استنبول: ترکی کے وزیراعظم طیپ اردگان نے ملگ گیر احتجاج اور مظاہروں کے دوران زخمی ہوئے افراد سے معافی مانگتے ہوئے مظاہرین سے احتجاج ختم کرنے کی اپیل کی۔
ترک وزیراعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے احتجاج کرنے والے افراد پر تشدد سے صورتحال بگڑ گئی۔ انہوں نے مظاہرین سے احتجاج بند کرنے کی بھی اپیل کی،دوسری جانب ترکی کے نائب وزیراعظم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت کو عوام کے مطالبات نظر انداز کرنے کا کوئی حق نہیں اور تنقید اور احتجاج کے بغیر جمہوریت کی حیثیت بے معنی ہوتی ہے۔
ترکی میں ملک گیر احتجاج اور مظاہرے 5 روز قبل اس وقت شروع ہوئےجب حکومت کی جانب سے استنبول میں واقع ایک تاریخی پارک کو مسمار کرنے کا فیصلہ کیا گیا، مظاہروں میں اب تک 2 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔
امریکا کے وزیر خارجہ جان کیری اور اقوام متحدہ نے بھی ترکی میں مظاہروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے مظاہرین پر تشدد کے واقعات کی آذادانہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ربط
 
شمولیت
مارچ 03، 2013
پیغامات
255
ری ایکشن اسکور
470
پوائنٹ
77
ترکی میں جاری مظاہروں کے بارے میں نیا تھریڈ شروع کرنے کی پیشگی معذرت۔
ایسا اس وجہ سے کیا ہے کہ کسی تھریڈ میں اس تھریڈ سے متعلقہ لمبی لمبی خبریں بھی اعتراض کو موجب بن جاتی ہیں۔
امید ہے موڈریٹر درگذر کریں گے۔
 
Top