صاحب تفسیر ’ معالم التنزیل ‘ ابو محمد حسین بن مسعود البغوی کی تاریخ وفات 516 ہجری ہے ۔
تفسیر خازن کے مولف 678 میں پیدا ہوکر 741 ہجری میں فوت ہوئے ہیں ۔
تفسیر ابن کثیر کے مؤلف 700 میں پیدا ہو کر 774 ہجری میں فوت ہوئے ہیں ۔
گویا معاملہ اس کے برعکس ہے ، خازن نے تفسیر بغوی کی تہذیب و ترتیب اور اضافے کرکے ایک نئی تفسیر مرتب کی ہے ، جبکہ ابن کثیر نے بھی بغوی سے خوب خوب استفادہ کیا ہے ۔
محترم میں نے یہ مواد wikipedia سے لیا تھا آپ کی بات درست ہے کہ ۱۱۲۲ نہیں ہیں لیکن میں نے مکتبہ الشاملہ میں دیکھا ادھر تو ۵۱۰ لکھا ہے یہ دیکھے
الكتاب : معالم التنزيل في تفسير القرآن = تفسير البغوي
المؤلف : محيي السنة ، أبو محمد الحسين بن مسعود بن محمد بن الفراء البغوي الشافعي (المتوفى : 510هـ)
المحقق : عبد الرزاق المهدي
الناشر : دار إحياء التراث العربي -بيروت
الطبعة : الأولى ، 1420 هـ
عدد الأجزاء :5
[ترقيم الكتاب موافق للمطبوع ، وهو مذيل بالحواشي، وضمن خدمة مقارنة التفاسير]
__________
الكتاب مرتبط بنسخة أخرى (ط : دار طيبة) للشاملة، ومصورة