• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تقدیر پر اختیار ( عقیدہ دیوبند )

شمولیت
فروری 06، 2013
پیغامات
156
ری ایکشن اسکور
93
پوائنٹ
85
تقدیر پر اختیار:
تذکرۃ الرشید کا مقلد مولف لکھتا ہے کہ جس زمانے میں مسئلہ امکان کذب پر آپ کے مخالفین نے شور مچایا اور تکفیر کا فتویٰ شائع کیا سائیں توکل شاہ انبالوی کی مجلس میں کسی مولوی نے حضرت امام ربانی قدس سرہ کا ذکر کیا ور کہا کہ امکان کذب باری کے قائل ہیں یہ سن کر سائیں توکل شاہ نے گردن جھکا لی اور تھوڑی دیر مراقب رہ کر منہ اوپر اٹھا
کر اپنی پنجابی زبان میں یہ الفاظ فرمائے لوگو کیا کہتے ہو؟ میں مولوی رشید احمد صاحب کاقلم عرش کے پرے چلتا ہوا دیکھ
رہا ہوں ۔ ( تذکرۃ الرشید ص 322 ج 1 )
مولوی ولایت علی صاحب فرماتے ہیں کہ میرے ہمراہ سفر حج میں ایک حکیم صاحب ساکن انبالہ تھے جو اعلی حضرت حاجی
( امداد اللہ ) کے مرید تھے اسی تعلق سے ان کو حضرت امام ربانی کے ساتھ تعارف بلکہ غایت عقیدت تھی وہ فرمانے
لگے میرا عقیدہ ہے کہ مولانا کی زبان سےجو بات نکلتی ہےتقدیر الٰہی کے مطابق ہوتی ہے۔
( تذکرۃ الرشید ص 219 ج 2 )

حوالہ۔ حدیث اور اہل تقلید بجواب حدیث اور اہل حدیث جلد 1 ۔
http://kitabosunnat.com/kutub-libra...eed-ba-jawab-hadith-aur-ahl-hadith-jild1.html
 
Top