محمد عامر یونس
خاص رکن
- شمولیت
- اگست 11، 2013
- پیغامات
- 17,117
- ری ایکشن اسکور
- 6,799
- پوائنٹ
- 1,069
تقلید پر نزع کا عالم !!!
تقلید کا زور ٹوٹ رہا ہے، الحمد للہ، سمجھدار لوگ اس سے جی کترانے لگے ہیں، بستیوں ، گاوں میں جمعہ کی نماز ہونے لگی ہے، ما شاء اللہ، عورتوں کو مسجدوں میں جانے کے مدعا پر حقایق پر بات ہونے لگی ہیں،غائبانہ نماز جنازہ پڑھی جانے لگی ہے، مسجدوں میں دوبارہ جماعتیں ہونے لگی ہیں، حلالے کے علمبرداروں کو حلالہ کا مسلہ بتلاتے ہوئے گھبراہٹ محسوس ہونے لگی ہیں، اب انہیں مفقود الخبر کی بیوی کے بارے میں 90 برس کی عدت بتلانے میں بھی شرم آنے لگی ہے، تقلید کے مبلغین ہر مسلے پر تحقیق کے میدان میں قدم رکھ چکے ہیں جو تقلید کی عین ضد ہے۔الغرض تقلید پر نزع کا عالم طاری ہے وہ جان کنی کے عذاب میں مبتلا ہے اور بچنے کے لئے ہاتھ پاوں مار رہی ہے، تقلید کے محافظ اُسے آکسیجن لگا کر زندہ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں، اور اسے ایسا خون دے رہے ہیں جس کا نمبر اس گروپ سے نہیں ملتا ۔ جب کوئی صورت کار گر ثابت نہیں ہوتی تو غصہ نکالنے کے لئے پڑوسیوں کو گالیاں دینا شروع کر دیتے ہیں۔