کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
تمام خلیجی ممالک، ایک ویزا! مگر کب سے؟ آپ بھی جانئے
روزنامہ پاکستان، 11 اکتوبر 2015 (19:53)ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریا، بیلجیئم، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، یونان، اٹلی اور سوئٹزرلینڈ سمیت متعدد یورپی ممالک نے آپس میں ”شینجن ویزہ“ کے نام سے ایک معاہدہ کر رکھا ہے جس کے تحت بارڈر چیک پوسٹس کا خاتمہ اور شہریوں کی ان ملکوں کے درمیان آزادانہ نقل و حرکت کو یقینی بنایا گیا ہے، اس ویزہ سسٹم کے تحت غیرملکی سیاحوں کو بھی ایک ملک سے دوسرے میں جانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
اسی معاہدے کی طرز پر ”گلف کوآپریشن کونسل“ (GCC) نے بھی اپنے 6 رکن ممالک کے درمیان معاہدہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ معاہدہ ہوجانے کے بعد یہ 6 ممالک غیرملکیوں کو ایک ہی ویزہ جاری کریں گے اور کوئی بھی غیرملکی یہ ویزہ لے کر ان 6 ممالک میں سے جس میں چاہے جا سکتا ہے۔
گلف کوآپریشن کونسل کے 6 رکن ممالک میں سعودی عرب، کویت، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور عمان شامل ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق گلف کوآپریشن کونسل کا جنرل سیکرٹریٹ اس ویزے پر کام کر رہا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ آئندہ سال کے درمیان میں یہ ویزہ خواہش مند حضرات کی دسترس میں ہو گا اور وہ کم یا زیادہ یورپی ممالک ے شینجن ویزے کی طرح ان 6 عرب ممالک میں سفر کر سکیں گے۔ گلف نیوز کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ رکن ممالک کے وزرائے سیاحت کی آئندہ ہفتے عمان میں ہونے والی ملاقات میں اس ویزے کے متعلق معاملات کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ یہ ویزہ روزگار کے خواہشمندوں کے لیے نہیں ہے بلکہ صرف سیاحت کی غرض سے جانے والوں کو دیا جائے گا۔