• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تمام مسائل کی جڑ اللہ تعالی کے نازل کردہ قانون کے بجائے انسانوں کے بنائے ہوئے قوانین کا نفاذ ہے

شمولیت
اپریل 27، 2020
پیغامات
546
ری ایکشن اسکور
170
پوائنٹ
77
تمام مسائل کی جڑ اللہ تعالی کے نازل کردہ قانون کے بجائے انسانوں کے بنائے ہوئے قوانین کا نفاذ ہے

تحریر : مفتی اعظم حفظہ اللہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

یہ بات یاد رکھو کہ تمام مسائل کی جڑ اللہ تعالی کے نازل کردہ قانون کے بجائے انسانوں کے بنائے ہوئے قوانین کا نفاذ ہے۔

جب بھی اللہ کا قانون نافذ ہوگا تو زمین تمام برائیوں سے پاک ہوجائے گی اور اگر اللہ تعالی کا قانون نافذ نہیں ہوگا تو آپ جس مسئلے پر جتنا دل کرے چیخیں جتنا چلائیں جتنی مہم چلائیں جو بس میں ہو کوشش کریں صرف مزید ذلت ہی ملے گی ، آپ کا اپنا گلہ بیٹھ جائے گا لکن کچھ تبدیل نہیں ہوگا۔

اس کی یہ مثال دیکھیں کہ اگر پاکستان کو ہی لے لیں تو اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی، بے روزگاری، فحاشی، گستاخی، بیہودگی وغیرہ نہیں بلکہ اس ملک کے کونے کونے پر موجود شرکیہ اڈے (مزارات ) ہیں اس سے بڑا کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ شرک سے بڑھ کر زمین پر کوئی گناہ نہیں اس سے بڑی کوئی مصیبت آفت اور تباہی نہیں ہے۔ إِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ یقیناً شرک ظلم عظیم ہے۔

اب اس مسئلے کو ختم کرنے کےلئے آپ لاکھ کوشش کریں، دعوتیں چلائیں، ٹرینڈ چلائیں، کتابیں لکھیں، سوشل میڈیا پر مسلسل کام کریں، مظاہرے کریں، ہڑتالیں کریں لیکن آپ صرف ایک کسی ایک شرکیہ اڈے ( مزار) کو بھی بند نہیں کر سکتے لیکن دوسری طرف جیسے ہی اللہ تعالی کے نازل کردہ قانون کا نفاذ ہوگا اگلے ہی دن بلڈوزر ان تمام مزاروں کو زمین کے برابر کر دیں گے اور دو دن بعد گلگت کے پہاڑوں سے کراچی کے ساحلوں تک کہیں شرک کا نام و نشان نہیں ہوگا۔

اسی پر دیگر مسائل کو قیاس کر لیں کہ اللہ کے قانون کے نافذ ہونے سے تمام فحاشی کے اڈے، تمام فعل قوم لوط، تمام زنا، تمام چوریاں، ڈکیتیاں، بد امنی، گستاخیاں ، شرکیہ جلوس ، باطل فرقے اور ہر برائی مکمل طور پر صاف ہوجائے گی اور ایک ماہ کے اندر اندر ایسا ماحول بن جائے گا کہ فاسق سے فاسق لوگ بھی دین کی طرف راغب ہوکر اپنے گناہوں سے توبہ تائب ہوجائیں گے۔

یہی سیدھا سادہ اصول ہے یہی نسخہ ہے اس کے علاوہ جتنی کوششیں ہیں بس خود کو ہلکان کرنا ہے اور کچھ بھی نہیں۔

وما علینا الا البلاغ
 
Top