• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تمام وقت ہی بڑا قیمتی ہے، لیکن جب وقت کم رہ گیا ہو تو اس کی اہمیت دو چند ہوجاتی ہے

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,785
پوائنٹ
1,069
مسلمان کی زندگی میں وقت کی اہمیت :

اللہ کے بندوں اللہ کا تقویٰ اختیار کروجیساکہ تقویٰ اختیار کرنے کا حق ہے، اس لیےکہ تقویٰ روز قیامت نجات کا باعث اور دائمی زاد راہ ہے۔
مسلمان بھائیو!
مہینوں اور سالوں کی آمدورفت عبرت و نصیحت آموز ہے۔ سورج کے طلوع و غروب میں یہ اعلان پنہاں ہے کہ یہ دنیاوی چمک بالآخر معدوم ہونے والی ہے، دنوں کا سلسلہ ختم ہوجائے گااور نسلیں شاہراہ آخرت پر یکے بعد دیگرے رواں دواں ہیں۔ دنیا میں کوئی آرہا ہے اور کوئی آخرت کو سدھار رہا ہے۔ کچھ بدبخت ہیں تو کچھ خوش بخت، اور یہ تمام امور اللہ تعالیٰ کے لیے نہایت آسان ہیں۔ زمانے کا تغیر و تبدل سب سے بڑا واعظ اور زمانہ اپنی مصیبتوں کے سبب سب سے فصیح متکلم ہے۔ چنانچہ اگر زندگی طویل غموں سے بھری ہو یا خوشیوں سے معمور ہو ا س کا انجام فنا پر منتج ہے اور تمام لوگ دنیا کے آخر ی مراحل میں زندگی بسر کررہے ہیں۔
ایک مرتبہ نبی ﷺ نے سورج غروب ہوتا دیکھا تو فرمایا:
« لم یبق من دنیاکم فیما مضی منھا إلا کما بقی من یومکم ھذا فیما مضی منہ » (مسنداحمد)
''تمہاری دنیا میں سے جو گزر چکی ہے صرف اتنی مقدار باقی ہے جتنا یہ سورج زندگی گزارکر اس دن میں باقی بچا ہے۔''
تمام وقت ہی بڑا قیمتی ہے، لیکن جب وقت کم رہ گیا ہو تو اس کی اہمیت دو چند ہوجاتی ہے اور اللہ تعالیٰ نے وقت کی قسم کھائی ہے جس سےاس کی اہمیت عیاں ہوتی ہے۔
فرمان باری تعالیٰ ہے:
''والعصر ۔ ان الانسان لفی خسر'' (العصر:1، 3) ''زمانے کی قسم، بلا شبہ انسان گھاٹے میں ہے۔''
اللہ تعالیٰ نے بعض لوگوں کی عمریں بہت طویل لکھی ہیں اور بعض کو موت اچانک اُچک لیتی ہے ،لیکن لوگوں میں سے بہترین شخص وہ ہے جو اوقات اچھے انداز سے گزار کے آخرت میں ترقی حاصل کرے۔
ایک شخص نے نبی ﷺ سے پوچھا کہ بہترین انسان کون ہے؟
تو آپﷺ نے فرمایا: ''من طال عمرہ و حسن عملہ، قال فأی الناس شر؟ قال: من طال عمرہ و سآء عملہ'' (رواہ احمد) ''جس کی عمر لمبی اور اعمال اچھے ہوں، اس نے عرض کیا: لوگوں میں سے بدترین شخص کون ہے، آپؐ نے فرمایا: جس کی عمر طویل اور اعمال بُرے ہوں۔''
لیکن لوگوں کا نظریہ حیات مختلف ہے۔ کچھ لوگ آخرت کو بھول کر خود کو فقط دنیاوی معاش پر موقوف کرلیتے ہیں۔ کچھ لوگ اپنی آخرت آباد کرتے ہیں اور وہ اللہ تعالیٰ کے امور ادا کرتے اور ممنوعہ احکام سے اجتناب کرتے ہیں۔
بعض لوگوں کے اچھے اور برے اعمال خلط ملط ہوتے ہیں۔ انسانی زندگی کی اہمیت کے متعلق نبی کریمﷺ نے فرمایا:
''کل الناس یغدو فبائغ نفسھا فمعتقھا او موبقہا'' (رواہ مسلم) ''صبح کے وقت ہر شخص چلتا ہے اور اپنے نفس کو فروخت کرتا ہے پھر یا تو وہ اسے ہر جہنم سے آزاد کرالیتا ہے یا ہلاک کردیتا ہے۔''


536932_720411734639986_825955464_n.jpg
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
جزاک اللہ خیرا و احسن الجزاء
فضیلۃ الشیخ محمد ابراہیم بھٹی حفظہ اللہ کا کراچی میں طارق روڈ پر ایک درس سنا تھا،
انہوں نے صرف
والعصر
پر تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ درس دیا۔
اللہ اکبر!
اللہ تعالی ان چیزوں پر عمل کی توفیق عطا فرمائے جو جو کچھ مجھے اس درس میں سے یاد ہیں۔
اور اللہ تعالی شیخ کی زندگی میں خیر و برکت عطا فرمائے۔ علم و عمل میں خیر و برکت عطا فرمائے آمین
 
Top