• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تم انکی آگ سے نہ روشنی لینا!

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ


تم انکی آگ سے نہ روشنی لینا​
بھلے لوگو!​
شکستہ موتیوں سے اپنے دامن کو بچا رکھنا​
ذرا اس دام ہم رنگ زمیں سے​
اپنی پروازیں​
جدا رکھنا!​
بھلے لوگو!​
تمہارے آشیانے کے بہت ہیں قیمتی تنکے​
تو ان کی آگ سے ہرگز​
کبھی مت روشنی لینا!​
کہ یہ شعلے۔۔۔۔​
تمہارے کھیت کی سب کھیتیاں ویران کر دیں گے​
فرشتوں کی صفوں میں خود تمہیں انجان کر دیں گے​
اترتے تھے کبھی افلاک سے جو نصرتیں لے کے​
وہی اک ضرب سے اپنی​
تمہاری بستیوں کی بستیاں سنسان کر دیں گے!​
بھلے لوگو!​
تمہیں معلوم بھی ہے یہ​
وہ راضی ہو نہیں سکتے کبھی تم سے​
تو پھر کیونکر۔۔۔​
تمہیں ان کی مروت کا کبھی احساں اٹھاتے ہو​
کبھی خرمن کے جلنے کا انہیں قصہ سناتے ہو​
سنانے کے لیے جاتے ہو لیکن سن کے آتے ہو!​
کہیں تہوار ہو ان کا تو پھر شمعیں جلاتے ہو​
جہنم میں وہ جائیں گر تو سکتے میں تم آتے ہو​
مسلمانوں کے زخموں پر نمک کی تہہ جماتے ہو​
اجاڑا جس نے مسلم کو۔۔۔۔۔​
اسی قتال کو پھر منصف دوراں بناتے ہو​
عبث خود کو تھکاتے ہو!​
بھلے لوگو؟​
میرے ایمان کے ساتھی
از:احسن عزیز رحمہ اللہ
 
Top