• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تنقید!

marhaba

رکن
شمولیت
اکتوبر 24، 2011
پیغامات
99
ری ایکشن اسکور
274
پوائنٹ
68
ابن تیمیہ نے اپنی کتاب منہاج السنہ(جلد اول صفحہ 44 ) لکها ہے کہ صوفیاء و مشائخ کی اکثریت کہتی ہے کہ ولی معصوم ہوتا ہے-
ان میں سے بہت سے لوگ اگر چہ زبان سے ایسا نہیں کہتے مگر ان کی حالت عملا انهیں لوگوں جیسی ہے جن کا خیال ہے کہ شیخ یاولی نہ غلطی کرتے اور نہ گناه کرتے-
دوسرا گروه جس کا ذکر ابن تیمیہ نے کیا ہے،وه پہلے گروه سے زیاده وسیع ہے-
کم از کم موجوده زمانہ میں تو حال یہ ہے کہ 99 فی صد سے زیاده لوگ اسی گروه میں شامل ہیں-
اور اس کی پہچان یہ ہے کہ ان میں سے کسی کے خلاف اگر تنقید کر دی جائے تو تنقید خواه کتنی ہی زیاده علمی کیوں نہ هو ،زیر تنقید بزرگ اور ان کے معتقدین کا پورا حلقہ ناقد کا ازلی دشمن بن جائے گا-
میرا اپنا تجربہ ان لوگوں کے بارے میں یہی ہے -میں نے جب بهی ان بزرگوں میں سے کسی بزرگ پر تنقید کی تو کبهی ایسا نہیں هوا کہ میری تنقید کو خالص دلائل کے اعتبار سے دیکها جائے-
ہمیشہ اس کو اس نظر سے دیکها گیا ہے کہ اس میں ہمارے بڑوں پر تنقید ہے-
موجوده زمانہ میں کسی شخص کا سب سے بڑا جرم مسلمانوں کی نظر میں یہ ہے کہ وه ان کے بڑوں پر تنقید کردے-
یہ لوگ زبان سے اپنے بڑوں کو محفوظ یا معصوم نہیں کہتے-
مگر ان کا عمل یہی بتاتا ہے کہ وه ان کو محفوظ اور معصوم قرار دئے هوئے ہیں-

ڈائری 24 جولائی 1983
مولانا وحیدالدین خان
کمپوزنگ:جہانگیر آفریدی​
 
Top