عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
توقیر قرآن کی پاسبانی پر اظہار تشکر
امیر حمزہ
محترم بہزاد ہاشمی روزنامہ نوائے وقت کے رنگین ایڈیشنوں کے انچارج ہیں… جب بھی کوئی اہم مہم آن پڑتی ہے تو وہ میرا انٹرویو کر لیتے ہیں یا مضمون مانگ لیتے ہیں… اس بار حرمت قرآن کی مہم کا آغاز ہوا تو انہوں نے پھر مجھ سے رابطہ کیا، میں نے انہیں فوراً مضمون لکھ کر دے دیا۔ ٹیری جونز کے نام لکھا ہوا خط بھی دے دیا۔ ’’چیلنجڈ لیٹر‘‘ پر وصولی کی رسیدیں بھی دے دیں۔
روزنامہ نوائے وقت نے دونوں رسیدیں بھی شائع کر دیں۔ ایک رسید ’’TCS‘‘ کی تھی جو ہم نے یہاں سے ٹیری جونز کو روانہ کرتے وقت حاصل کی دوسری رسید وہ ثبوت تھا جسے ٹیری جونز کے سیکرٹری مسٹر ایگمن نے وصول کیا تھا۔ وصولی کی تاریخ 14 مارچ 2011ء تھی… اب ٹیری جونز کا یہ کہنا کہ مجھے میرے چیلنج کا کسی نے جواب نہیں دیا… بالکل جھوٹ تھا اور ہم نے ثبوتوں کے ساتھ اس جھوٹ کو پوری دنیا کے سامنے رکھ دیا (فللہ الحمد)
قارئین کرام! جو خط ہم نے ٹیری جونز کو لکھا، وہی خط ہم نے پاکستان کے بہت سارے پادریوں کو بھی بھیج دیا مگر کہیں سے کوئی جواب نہ آیا… ہم نے بعض پادریوں کو فون کئے… کہ انہیں خط ملا ہے یا نہیں؟ خط ملنے کی سب سے تصدیق ہوئی مگر جواب کے ضمن میں ہم نمونے کے طور پر دو پادریوں کا تذکرہ کریں گے۔