• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تَعَوُّذ یعنی أعوذ باالله من الشيطن الرجيم كى فضيلت و أهميت

شمولیت
دسمبر 11، 2012
پیغامات
19
ری ایکشن اسکور
81
پوائنٹ
48
تَعَوُّذ یعنی أعوذ باالله من الشيطن الرجيم كى فضيلت و أهميت



عبدالرزاق جامعی
اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ وَالْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ وَصَلَّى اللَّهُ عَلَى مُحَمَّدٍ خَاتَمِ النَّبِيِّينَ وَعَلَى جَمِيعِ الأَنْبِيَاءِ وَالْمُرْسَلِينَ أَمَّا بَعْدُ!


اللہ تعالی نے قرآن کریم میں یہ بات واضح طورپر بیان کردیا ہے کہ شیطان تمہارا کھلاہوادشمن ہے ۔إِنَّ الشَّيْطَانَ لَكُمْ عَدُوٌّ فَاتَّخِذُوهُ عَدُوًّا۔ شیطان یقینا تمہارا دشمن ہے۔ لہذا اسے دشمن ہی سمجھو ۔﴿فاطر 35/6﴾ ابلیس کی یہ دشمنی بنی آدم کے ساتھ اس وقت سے چلی آرہی ہے جب اللہ تعالی نے ابلیس کو آدم علیہ السلام کے لئے سجدہ کرنے کا حکم دیا تھا اورابلیس نےاللہ کے حکم کاانکار کرتے ہوئےسجدہ نہیں کیا تھا جس کی وجہ سےاللہ نے ابلیس کو جنت سے نکال دیا تھا۔ابلیس نےجنت سے نکلنے کے بعد آدم علیہ السلام کوبھی جنت سےنکلنے پر اکساتا رہابالآخرممنوعہ درخت کے پھل کھانے کی وجہ سے اللہ تعالی نےآدم وحوا دونوں کو جنت سے نکال کر زمین پر بھیج دیا۔
ابلیس نے اللہ سے دعا کی ۔ قَالَ رَبِّ فَأَنْظِرْنِي إِلَى يَوْمِ يُبْعَثُونَ * قَالَ فَإِنَّكَ مِنَ الْمُنْظَرِينَ * إِلَى يَوْمِ الْوَقْتِ الْمَعْلُومِ﴿ الحجر15/36*38﴾ وہ کہنے لگا: ''میرے پروردگار! پھر مجھے اس دن تک (زندہ رہنے کی) مہلت دے دے جب لوگ دوبارہ اٹھائے جائیں گے''اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ''تجھے مہلت دی جاتی ہے۔اس دن تک جس کا وقت معلوم ہے۔
ابلیس شروع دن سے لےکر آج تک انسانوں کو بہکانے میں لگا ہوا ہے اوروہ ہر طرف سے انسانوں پر حملے کررہاہے۔ارشاد ربانی ہے۔ قَالَ فَبِمَا أَغْوَيْتَنِي لَأَقْعُدَنَّ لَهُمْ صِرَاطَكَ الْمُسْتَقِيمَ * ثُمَّ لَآَتِيَنَّهُمْ مِنْ بَيْنِ أَيْدِيهِمْ وَمِنْ خَلْفِهِمْ وَعَنْ أَيْمَانِهِمْ وَعَنْ شَمَائِلِهِمْ وَلَا تَجِدُ أَكْثَرَهُمْ شَاكِرِينَ ﴿ الأعراف7/16*17﴾ ابلیس نے کہا: '' تو نے مجھے گمراہی میں مبتلا کیا ہے تو اب میں بھی تیری سیدھی راہ پر (گھات لگا کر) بیٹھوں گا۔ پھر انسانوں کو آگے سے' پیچھے سے' دائیں سے' بائیں سے غرض ہر طرف سے گھیروں گا (اور اپنی راہ پر ڈال دوں گا) اور تو ان میں سے اکثر کو شکرگزار نہ پائے گا۔
مگر اہل ایمان پر اس کی ایک نہیں چلتی۔اللہ تعالی کا فرمان ہے۔ إِنَّهُ لَيْسَ لَهُ سُلْطَانٌ عَلَى الَّذِينَ آَمَنُوا وَعَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ * إِنَّمَا سُلْطَانُهُ عَلَى الَّذِينَ يَتَوَلَّوْنَهُ وَالَّذِينَ هُمْ بِهِ مُشْرِكُونَ ﴿ النحل16/99*100﴾ اس کا ان لوگوں پر کوئی بس نہیں چلتا جو ایمان لائے اور اپنے پروردگار پر بھروسہ کرتے ہیں۔ اس کا بس تو صرف ان لوگوں پر چلتا ہے جو اسے اپنا سرپرست بناتے ہیں اور ایسے ہی لوگ اللہ کے شریک بناتے ہیں۔
ان دو آیات کی تفسیرمیں مولاناعبدالرحمن کیلانی رحمہ اللہ تیسیر القرآن میں لکھتے ہیں۔ شیطان کا داؤ کیسے لوگوں پر چلتا ہے؟ شیطان کے پاس کوئی ایسی طاقت نہیں کہ وہ اپنی بات بزور کسی سے منوا سکے۔ نہ ہی اس کے پاس کوئی عقلی یا نقلی دلیل ہے جس کی بنا پر وہ کسی کو اپنی بات کا قائل کرسکے۔ وہ صرف وسوسے ڈال سکتا ہے۔ دل میں گمراہ کن خیالات پیدا کرسکتا ہے۔ اب جو لوگ پہلے ہی ضعیف الاعتقاد ہوتے ہیں وہ فوراً اس کے دام میں پھنس جاتے ہیں اور شیطان کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہوتی ہے کہ وہ انسان کو شرک کی راہوں پر ڈال دے اور اس طرح ابن آدم سے انتقام لے سکے۔ رہے وہ لوگ جو صرف اللہ پر توکل کرنے والے اور اپنے عقیدہ میں مضبوط ہوتے ہیں تو ایسے لوگوں پر شیطان کا کوئی داؤ کارگر نہیں ہوتا اور ایسے لوگ قرآن سے یقینا ہدایت ہی حاصل کرتے ہیں۔انتہی کلامہ۔
فرمان الہی ہے۔وَمَنْ يَعْشُ عَنْ ذِكْرِ الرَّحْمَنِ نُقَيِّضْ لَهُ شَيْطَانًا فَهُوَ لَهُ قَرِينٌ۔ اور جو شخص رحمٰن کی یاد سے غفلت کرے ہم اس پر شیطان مقرر کر دیتے ہیں وہی اس کا ساتھی رہتا ہے ۔ ﴿ سورة الزخرف43/36﴾
اسی لئےاللہ تعالی نے قرآن کریم میں شیطان سے بار بار پناہ مانگنے کی تاکید فرمائی ہے جیساکہ فرمایا۔ وَاِمَّا يَنْزَغَنَّكَ مِنَ الشَّيْطٰنِ نَزْغٌ فَاسْتَعِذْ بِاللّٰهِ۔اوراگرآپ کو کوئی وسوسہ شیطان کی طرف سے آنے لگے تو اللہ کی پناہ مانگ لیا کیجئے﴿سورة الاعراف7/200﴾ حتی کہ تلاوت قرآن سے قبل بھی شیطان سے پناہ مانگنے کی تاکیدکی گئی ہے۔ ارشاد ربانی ہے۔ فَاِذَا قَرَاْتَ الْقُرْاٰنَ فَاسْتَعِذْ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ۔قرآن پڑھنے کے وقت راندے ہوئے شیطان سے اللہ کی پناہ طلب کرو۔ ﴿سورة النحل 16/98﴾
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی شیطان کے شر سے بچنے کے لئے اللہ کی پناہ مانگنے﴿ یعنی أعوذ باالله من الشيطن الرجيم﴾ پڑھنے کی تاکید کی ہے۔احادیث ملاحظہ ہوں ۔
﴿1﴾شیطان کے وسوسوں سے پناہ مانگنے کی دعا۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا شیطان تم میں سے کسی کے پاس آتا ہے اور کہتا ہے کہ فلاں چیز کو کس نے پیدا کیا؟ اور فلاں کو کس نے؟ حتیٰ کہ یہ کہتا ہے کہ (بتاؤ) تمہارے رب کو کس نے پیدا کیا؟ جب یہاں تک معاملہ پہنچ جائے تو اللہ سے پناہ مانگنا ﴿ یعنی أعوذ باالله من الشيطن الرجيم پڑھنا﴾ اور خاموش ہو جانا چاہیے۔ ﴿صحیح بخاری ومسلم﴾
﴿2﴾شیطان اگر نماز میں وسوسہ ڈالے تو تعوذ پڑھنا چاہیئے۔
حضرت عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شیطان میری نماز اور قرات کے درمیان حائل ہوگیا اور مجھ پر نماز میں شبہ ڈالتا ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا وہ شیطان ہے جسے خنزب کہا جاتا ہے جب تو ایسی بات محسوس کرے تو اس سے اللہ کی پناہ مانگ لیا کر﴿ یعنی أعوذ باالله من الشيطن الرجيم پڑھ لیا کر﴾ اور اپنے بائیں جانب تین مرتبہ تھوک دیا کر پس میں نے ایسے ہی کیا تو شیطان مجھ سے دور ہوگیا۔ ﴿صحیح مسلم﴾
﴿3﴾غصہ دورکرنے کے لئےتعوذ پڑھیں۔
حضرت سلیمان بن صرد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بیٹھا تھا اور دو آدمی باہم گالم گلوچ کر رہے تھے ان میں سے ایک کا منہ (مارے غصہ کے) لال ہوگیا اور رگیں پھول گئیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میں ایک ایسی بات جانتا ہوں کہ اگر یہ شخص اس بات کو کہدے تو اس کا غصہ جاتا رہے اگر یہ أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ الشَّيْطَان کہدے تو اس کا غصہ ختم ہوجائے لوگوں نے اس سے کہا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ فرما رہے ہیں کہ أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ الشَّيْطَان پڑھ لے تو اس نے جواب دیا کہ مجھے جنون ہوگیا ہے (کہ شیطان سے پناہ مانگوں) ۔﴿صحیح بخاری﴾
﴿4﴾نیندمیں براخوب دیکھنےپرتین بارتعوذ پڑھنا چاہیئے۔
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی ایسا خواب دیکھے جسے وہ ناپسند کرتا ہو تو اپنی بائیں جانب تین بار تھوک دے اور شیطان سے تین بار اللہ کی پناہ مانگے ﴿ یعنی أعوذ باالله من الشيطن الرجيم پڑھ لے﴾ اور چاہئے کہ اپنے اس پہلو کو تبدیل کر لے جس پر پہلے تھا۔﴿صحیح مسلم وسنن ابن ماجہ﴾
﴿5﴾مرغ کی آواز سن کر اللہ کا فضل اور گدھے کی آواز سن کر اللہ کی پناہ مانگنی چاہیئے۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم مرغ کی آواز سنو تو اللہ کا فضل مانگو ﴿ یعنی اَللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ پڑھوکیونکہ اس مرغ نے فرشتہ دیکھا ہے اور جب تم گدھے کی آوز سنو تو شیطان مردودسے اللہ کی پناہ مانگو ﴿ یعنی أعوذ باالله من الشيطن الرجيم پڑھو﴾کیونکہ اس نے شیطان کو دیکھا ہے۔ ﴿صحیح بخاری﴾
﴿6﴾کتے کے بھونکنے پر بھی اللہ کی پناہ مانگنی چاہیئے۔
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم رات میں کتوں اور گدھوں کی آواز سنو تو اللہ کی پناہ مانگو﴿ یعنی أعوذ باالله من الشيطن الرجيم پڑھو﴾ اس لیے کہ وہ ایسی چیزیں دیکھتے ہیں جو تم نہیں دیکھتے۔﴿سنن ابوداؤد﴾
اللہ تعالی ہر مسلمان کو شیطان کے شر سے محفوظ فرمائے۔آمین

طالبِ دعا
عبدالرزاق جامعی

 
شمولیت
دسمبر 11، 2012
پیغامات
19
ری ایکشن اسکور
81
پوائنٹ
48
کیا "تاج محل" رکھنا شرک ہے؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

دوستو! گذشتہ کئی سالوں سے میں دعوتی،تبلیغی واصلاحی خدمات انجام دے رہا ہوں ۔اللہ تعالٰی شرف قبولیت بخشے۔ آمین

دوران سفر واقعات پیش آتے رہتے ہیں میں ایک ایسا واقعہ بیان کرنے جارہاہوں ہوسکتا ہے کسی کی اصلاح ہوجائے۔وما توفیقی الا باللہ

کچھ سال پہلے کی بات ہے کہ میں ایک اجتماع سے فارغ ہونے کے بعد ایک صاحب کے گھر مہمان بن کر گیا ۔آنجناب کے بارے میں مَیں نےیہ بات سنی ہوئی تھی کہ آپ بڑے توحید پرست ہیں اور آپ ہی کی محنت سے اس بستی میں کئی لوگوں نے شرک وبدعات سے توبہ کرلی ہے ۔میری بھی دلی خواہش تھی کہ آپ سے ملاقات کروں بالآخروہ گھڑی آہی گئی اور میں آنجناب کے گھر میں تھا ۔

بات چیت کے دوران میری نطر دیوار پر پڑی اور میرا منہ کھلا کا کھلا رھ گیا ۔میزبان نے مجھ سے پوچھا ؟

مولانا خیریت تو ہے آخر آپ دیوار کی طرف اتنے غور سے کیا دیکھ رہے ہیں ؟

میں نے ہاتھ سے اشارہ کرتے ہوئے کہا ۔ یہ کیا ہے؟

میزبان نے جھٹ سے کہا ۔"مولانا یہ تو تاج محل ہے،،،،، تاج محل۔

میں نے کہا کہ یہ گھر کسی توحید پرست کا تو نہیں ہوسکتا؟؟؟

میزبان نے کہا : مولانا میں نے آپ کی بات سمجھا نہیں کیابات ہے؟

میں نے کہا:

اگر کوئی اجمیر کی درگاہ کا فوٹو لگائے تومشرک!

ممبئی کے حاجی علی کی درگاہ کا فوٹو لگائے تومشرک!

گلبرگہ کے غریب نوازکی درگاہ کا فوٹو لگائے تومشرک!

دہلی کے نظام الدین اولیاء کی درگاہ کا فوٹو لگائے تومشرک!

اور اگر آپ "تاج محل " کا فوٹو لگائیں ۔۔تو۔۔۔توحیدپرست؟؟؟

اتنا احساس دلانا ہی تھا کہ اس باغیرت توحید پرست نے شوکیس سے قیمتی "تاج محل" نکالا اور یہ کہتے ہوئے زمین پر پٹخ دیا"یا اللہ مجھ سے غلطی ہوگئی معاف فرما۔۔۔استغفراللہ واتوب الیہ"

یہ تو واقعہ تھا ایک باغیرت توحید پرست کا ۔۔۔!!!

آپ کو معلوم ہے:

آگرہ کے تاج محل میں قبریں ہیں۔

بیجاپور کے گول گنبد میں قبریں ہیں۔

(اس کے علاوہ بھی جتنی مشہور عمارتیں یا آثار قدیمہ ہیں تقریبا ہر عمارت میں قبریں موجود ہیں)

اگر آپ بھی باغیرت توحید پرست ہیں تو توڑ دیجئے ان تمام چیزوں کو جو ہماری توحید میں خلل پیداکریں۔

اورپھاڑ دیجئے ان تمام پوسٹروں کو جو ہمارے گھروں ،آفسوں،شوروموں اورشوکیس کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

ورنہ پھر ہم کو حق ہی نہیں ہے توحید پرست کہلانا؟؟؟؟؟؟

نوٹ: کوئی یہ اعتراض کرسکتے ہیں کہ جناب ہم تو دوسروں کی طرح پوجا پاٹ تو نہیں کرتے بس یونہی زینت کے لئے رکھتے ہیں ؟

تو اس کا جواب ہے۔۔۔۔

ھاتوا برھانکم ان کنتم صادقین۔۔۔اگر آپ سچے ہوتو برہان(دلیل)پیش کرو۔


عبدالرزاق جامعی

اللہ تعالٰی ہر مسلمان کو شرک سے بچائے۔ آمین یا رب العلمین
 
Top