• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تہلکہ خیز پیشنگوئیاں منظر عام پر

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
دو عالمی طاقتوں کے درمیان جنگ،
قدرتی آفات میں شدت اور تیسری دنیا سے اٹھنے والا پراسرار لیڈر،
تاریخ کے مشہور شخص کی آخری وقتوں کے بارے میں تہلکہ خیز پیشنگوئیاں منظر عام پر
روزنامہ پاکستان، 21 فروری 2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس کا شہرہ آفاق ماہرعلم نجوم نوسٹراڈیمس (Nostradamus) جو 1503ء میں پیدا ہوا اور 1566ء میں دنیا سے رخصت ہوا تھا، اس نے دنیا کے آخری وقت کے بارے میں تہلکہ خیز پیش گوئیاں کی تھیں۔ ویب سائٹ سپیکنگ ٹری ڈاٹ ان نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ نوسٹراڈمس نے 1555ء میں پہلی کتاب Les Propheties لکھی تھی جو آج تک چھپ رہی ہے اور فروخت ہو رہی ہے۔ یہ پیش گوئیاں اس نے اسی کتاب میں کی تھیں۔


نوسٹراڈمس نے اس کتاب میں پیش گوئی کی ہے کہ ”ایک لیڈر کی غلطی کی وجہ سے ایک بین الاقوامی حادثہ رونما ہو گا اور اس حادثے میں سب سے بڑا مسئلہ یہ ہو گا کہ 2 سپر طاقتوں کے باہمی تعلقات منقطع ہو جائیں گے۔ یہ صورتحال مزید پیچیدہ ہوتی چلی جائے گی۔ وہ لیڈر، جس کی غلطی کی وجہ سے یہ سب ہوا ہو گا، اب اس غلطی پر پچھتائے گا اور اپنے عہدے پر برقرار رہتے ہوئے صورتحال کو بہتر بنانے کی کوشش کرے گا۔ واضح رہے کہ ترکی اور روس کے درمیان آج کل کچھ ایسی ہی صورتحال نظر آتی ہے۔

نوسٹراڈیمس مزید لکھتا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں اسی کشیدہ صورتحال کے دوران بحیرہ روم کے کنارے آباد ایک ملک ( غالباً ترکی) کا لیڈر ایٹم بم حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔ وہ مزاج کا تیز ہو گا اور چھوٹی چھوٹی باتوں پر بہت دور تک جانے والا ہو گا۔ یہ لیڈر ایٹم بم استعمال کرنے سے بھی نہیں ہچکچائے گا، لیکن جواب میں دوسرا ملک بھی اس پر ایٹمی حملہ کر دے گا۔

نوسٹراڈیمس لکھتا ہے کہ ایک وقت آئے گا جب تیسری دنیا کے ایک ملک سے سیاہ رنگت والا ایک نوجوان لیڈر اٹھے گا، اور وہ اس وقت کی سپرطاقتوں کے خلاف جنگ کے لیے تیسری دنیا کے ممالک کو متحد کرے گا۔ اس جنگ کا مرکز مشرقی یورپ اور مشرق وسطیٰ ہوں گے۔ خاص طور پر یہ جنگ بحیرہ قزوین، مشرقی بحیرہ روم اور اس کی ایک شاخ ایڈریاٹک (Adriatic) میں لڑی جائے گی۔ اس جنگ میں کسی کو بھی واضح فتح حاصل نہیں ہو گی لیکن اس سے دجال کی آمد کی راہ ہموار ہو جائے گی۔

مزید پیش گوئیاں کرتے ہوئے نوسٹراڈیمس لکھتا ہے کہ ایک وقت آئے گا جب ایک بہت زیادہ روشن دم دار ستارہ نمودار ہو گا۔ اس وقت بہت بڑے ارضیاتی مسائل پیدا ہوں گے۔ زلزلے آئیں گے اور آتش فشاں پھٹیں گے جس سے دنیا کی معیشتیں برباد ہوں گی اور موسم بتانے والے سسٹم ناکارہ ہو جائیں گے۔ اس وقت دنیا شدید خشک سالی اور غذائی قلت کا شکار ہو جائے گی اور غیرمتوقع خطوں اور ممالک میں ہنگامے پھوٹ پڑیں گے۔

اس وقت جو ممالک خوشحال اور طاقتور سمجھے جاتے ہوں گے، خاص طور پر مغربی ممالک، وہ کمزور ہو جائیں گے۔ وہ اندرونی فسادات اور لڑائی جھگڑوں سے تباہ ہوں گے کیونکہ وہاں کے لوگ ان علاقوں کی طرف ہجرت کریں گے جہاں پانی موجود ہو گا اور فصلیں اگائی جا سکیں گی۔ یہی صورتحال دجال کے اقتدار میں آنے کا باعث بنے گی، مگر اس کا اقتدار خشک گھاس کی آگ جیسا ہو گا، جو خوب ہنگامہ خیز ہو گا لیکن جلد ہی زوال پزیر ہو جائے گا۔

Prophecies of Nostradamus
Fiasco from communication breakdown between two superpowers

Through a mistake by a leader, an international incident will occur. The main problem will be a breakdown in communications between the two powers involved. The situation will be a lot more complex than will apear on the surface. The chief, the leader involved, will feel great regret about what has happened and will want to continue his career and to help correct the situation, to help make up for the adverse affects of it.

But he will be hung, symbolically, by others wishing to take his position. He will be hung so far as politics and his career are concerned. It will almost be like committing suicide because, in the end, he will be a broken man and will not be able to do anything about the situation. The entire event will be viewed as a fiasco from both sides. It will have very harmful and even cataclysmic consequences.

The situation will escalate when an enemy, or one who is against the U.S., will take advantage of the incident in an unethical way, by sending a horde of agents working for their side into this area. The world will be outraged by the action.

A breakdown in communications between Russia and the U.S. will result in a misunderstanding and deep resentments between the Kremlin and the White House. Some will risk their careers to try to tame the situation, but they will be silenced and "burned," such as by demotions to obscure positions.

Soviet/American submarine/naval confrontation

In the southwest quadrant of the Atlantic ocean, missiles will splash into the ocean near a partially submerged ship and a submarine. The submarine commander is antsy to engage fire. An American surface ship will be in danger. The Soviet commander of the sub will have secret orders the rest of the crew is not aware of, which are to antagonize and provoke. He gets carried away.

The American commander has been ordered to defend the coast of the US but to avoid starting a war. In the process of defending his ship from the submarine, he strikes the submarine and feels he may have sunk it, and agonizes that the action would be interpreted as starting a war and not an act of defense. The event will lead to the time of troubles and will have large historical significance when seen in retrospect.

Crazed leader launches atom bombs on Mediterranean and Europe

During continuing unrest in the middle east, one of the leaders will be able to get ahold of an atom bomb. He will be crazy and go to the greatest lengths over the smallest thing and will not hesitate to use the weapon because his obsessions with deadly warfare. The people he is warring against retaliate with a nuclear weapon. The country has a coast on the Mediterranean.

One of the bombs will land in the Mediterranean instead of the land, poisoning all the fish. The passages of trade in the region will be disrupted so that the people on the other coast of the Mediterranean will be desperate for food and will eat the fish anyway. It will happen near the east coast of the Mediterranean in a region of dark-colored cliffs.

The atomic weapon being dropped by one of the Middle Eastern countries will spark off yet another war on top of that war. Eurpoean and Western nations will try to interfere to diminish the threat to oil supplies. When the Eurpoean countries try to interfere, the crazed leader who earlier dropped the atomic bomb will use the rest of his arsenal on Europe, most striking the closer southern part.

The Eurpoean Mediterranean coast, particularly that of Italy and France, will be almost uninhabitable, and Italy will get the brunt. This leader is not the Antichrist but helps to set the stage for the Antichrist to rise to power with little or no opposition. The Antichrist will wield great power and authority; no one can argue with him.

R


 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
ماہرعلم نجوم نوسٹراڈیمس (Nostradamus) جو 1503ء میں پیدا ہوا اور 1566ء میں دنیا سے رخصت ہوا تھا
بحیرہ روم کے کنارے آباد ایک ملک ( غالباً ترکی) کا لیڈر ایٹم بم حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔ وہ مزاج کا تیز ہو گا اور چھوٹی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ!
اس مضمون میں انگلش و اردو میں 'ایٹم بم" کا لفظ استعمال کیا گیا ہے..نجومی کی تاریخ وفات تک ایٹم بم کے تصور سے بھی کوئی سائنسدان واقف نہیں تھا....لگتا ہے کہ کتاب کو وقتا فوقتا تحریف کا نشانہ بنا کر موجودہ حالات پر منطبق کرنے کی کوشش کی جاتی ہے...ابتسامہ!
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم ورحمۃ اللہ!

یہی جاننے کے لئے یہ پوسٹ پیش کی گئی تھی کیونکہ میں یہاں سے اسے چیک نہیں کر سکتا، WTC پر ایک جگہ چیک کیا تو کسی جواب دینے والے نے ایک کہانی کی طرح کڑیاں ملا کر اسے نیسٹرڈامس سے پیش گوئی ثابت کیا ھے، سمائل!

اس کی کتاب کا کچھ مطالعہ کیا ھے میں نے عجیب پشین گوئیاں ہیں تانتے بانتے کی طرح تشریح میں جوڑی ہوئی ہیں۔

والسلام




 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304
السلام و علیکم و رحمت الله -

@کنعان صاحب -

میری معلومات کے مطابق اکثر لوگ جو علم نجوم وغیرہ سے دلچسپی رکھتے ہیں وہ نوسٹراڈیمس کو شہرہ آفاق ماہر علم نجوم سمجھتے ہیں -جب کہ حقیقت یہ ہے کہ نوسٹراڈیمس علم نجوم کا ماہر نہیں تھا- بلکہ اس کی ساری پیشنگویاں شیطانی الہامات کی بنیاد پرتھیں-

جیسا کہ قرآن میں ہے کہ :

هَلْ أُنَبِّئُكُمْ عَلَىٰ مَنْ تَنَزَّلُ الشَّيَاطِينُ -تَنَزَّلُ عَلَىٰ كُلِّ أَفَّاكٍ أَثِيمٍ- يُلْقُونَ السَّمْعَ وَأَكْثَرُهُمْ كَاذِبُونَ سوره الشعراء ٢٢١-٢٢٣

(اے نبی) کیا میں تمہیں بتاؤں کہ شیاطین کس پر اترتے ہیں- وہ ہر جھوٹے گناہگار پر اترتے ہیں- سنی ہوئی باتیں پہنچاتے ہیں اور اکثر ان میں سے جھوٹے ہوتے ہیں-

نوسٹراڈیمس کو اپنے وقت میں میں وہی حیثیت حاصل تھی جو آج ہمارے معاشرے میں پیروں، فقیروں، مجذوب لوگوں کو حاصل رہی ہے-اگر ان کے منہ سے نکلی بات اتفاقاً صحیح ہو جاتی ہے تو جاہل لوگ ان سے مرعوب اور ان کے گرویدہ ہو جاتے ہیں- حقیقت میں نوسٹراڈیمس ایک نثرنگار تھا- اس نثرنگاری کے دوران ہی اس پر شیطانی الہامات ہوتے تھے جس کی بنیاد پر اس نے کچھ پیشنگویاں کیں تھیں جو اس کے مرنے کے صدیوں بعد لفظ بہ لفظ صحیح ثابت ہوئیں- اوپر مضمون میں دی گئیں پیشنگویاں بھی نوسٹراڈیمس کے الہامات ہیں نہ کہ علم نجوم کی بنیاد ہیں - جن میں سے کچھ قدرت الہی سے صحیح ثابت ہوئیں اور کچھ غلط بھی ثابت ہوئیں-

بہرحال جہاں تک علم نجوم کا تعلق ہے تو اگرچہ یہ بھی ایک شیطانی علم ہے اور احادیث نبوی کی رو سے جادو کی ایک شاخ ہے (کیوں کہ علم غیب صرف الله رب العزت کی صفت ہے)- لیکن علم نجوم کی بنیاد رکھنے والے صرف تین ہی افراد ہیں- مصر کا ریاضی دان پتلیمس (ptolemy)، یونان کا سائنسدان ارسطو (Aristotle) اورمسلم سائنسدان ابو ریحان البیرونی (Alberoni)- یہی حقیقی علم نجوم کے ماہر سمجھے جاتے ہیں- آج جن جن ممالک میں علم نجوم ایک سبجیکٹ (Subject) کے طور پر پڑھایا جاتا ہے - وہاں ان کی کتب میں ان ہی تینوں شہرہ آفاق علم نجوم ماہرین کے اصول پڑھائے جاتے ہیں-
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

اسے سمجھنے کے لئے یہ ویوز ہی کافی ہیں۔

TheShockerKnocker
This is complete bullshit. Nostradumus' predictions are completely arbitrary and vague. This can apply to anything in history

ASisBest
So dont you think that the people behind 9/11 simply could have read Nostradamus's prediction and planned their attack around it to scare people and make it look like a fulfilled prophecy

Nunya Binis

Paris Turner! I was gonna say Rome and Carthage but that was before Nostradamus so he probably got the idea from there
والسلام
 
Top