محمد ارسلان
خاص رکن
- شمولیت
- مارچ 09، 2011
- پیغامات
- 17,859
- ری ایکشن اسکور
- 41,096
- پوائنٹ
- 1,155
تیجہ ، چالیسواں ،برسی بدعت ہے
میت کے گھر والے تیجہ ، چالیسواں وغیرہ کے دن دعوت کریں تو ناجائز اوربری بدعت ہے ، شروع میں دعوت خوشی کےوقت ہے نہ کہ غم کےوقت لیکن اگر وفقیروں اور محتاجوں کو کھلائیں تو بہتر ہے ۔ ( فتح القدیر )
مسئلہ .... تیجے وغیرہ کا کھانا کرنا میت کے چھوڑے ہوئےمال سے جائز نہیں البتہ جب وہ مال بٹ جائے تو جوچاہے اپنے حصے سے کرے ( خانیہ وغیرہ )
مسئلہ ..... میت کے گھر والوں کو جو کھانا بھیجا جاتا ہے ، یہ کھانا صرف گھر والے کھائیں اور انہیں کے لائق بھیجا جائے زیادہ نہیں اوروں کو وہ کھانا منع ہے ۔ ( کشف العطاء وبہار شریعت )
اور صرف پہلے دن کھانا بھیجنا سنت ہے ، اس کےبعد مکروہ (عالم گیری و بہار شریعت ، قانون شریعت مکمل ناشر مکتبہ فریدیہ ساہیوال )