محمد شاہد
سینئر رکن
- شمولیت
- اگست 18، 2011
- پیغامات
- 2,510
- ری ایکشن اسکور
- 6,023
- پوائنٹ
- 447
تیرے سوامعبودحقیقی کوئی نہیں ہے کوئی نہیں
تیرے سواموجودحقیقی کوئی نہیں ہے کوئی نہیں
تیرے سوامقصودحقیقی کوئی نہیں ہے کوئی نہیں
تیرے سوامشہودحقیقی کوئی نہیں ہے کوئی نہیں
تیرے سوامسجودحقیقی کوئی نہیں ہے کوئی نہیں
تیرے سواموجودحقیقی کوئی نہیں ہے کوئی نہیں
اب تورہے بس تادم آخروردزبان اے میرے الہہ
لا الہ الاللہ لا الہ الاللہ
لا الہ الاللہ لا الہ الاللہ
ذکرمیں تیرے سب کوبھلادوں کوئی نہ مجھ کویادرہے
تجھ پہ سب گھربارلٹادوں ۔۔۔۔خانہ دل آبادرہے
سب خوشیوں کوآگ لگادوں غم سے تیرے دل شادرہے
نظرسے اپنی سب کوگرادوں۔۔۔ تجھ سے فقط فریادرہے
ہربحروبرپہ تیری نظرہرشجروحجرپہ تیری نظر
شمس وقمرپہ تیری نظر جن وبشرپہ تیری نظر
عاصی ومومن پہ نظر۔۔۔۔فاسق وفاجرپہ نظر
تیری نظرکی یکتائی میں گم ہے ہرانسان کی نظر
(شاعر۔عاشق عاصی)