• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جادو کے توڑ کی کریم اور جن بھگانے کا تیل

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
نیا کاروبار: جادو کے توڑ کی کریم اور جن بھگانے کا تیل
اتوار 5 جون 2016م
رياض - هدى الصالح
jadu.png

"دم کرنے والوں" کی برکت کی تلاش میں حال ہی میں پھیلنے والی ایک روش نے متعدد غذائی مصنوعات اور خواتین کی زیب و زینت کے سامان کو " پڑھا ہوا" کا اسٹیکر چسپاں کر کے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

پڑھنے والے کو آب زمزم، تیل یا زعفران کی بوتل پر محض "اپنی چند سانسیں" پھونکنا ہوتی ہیں۔ یہاں تک کہ یہ مصنوعات علاج کے لیے ایسی دوا میں تبدیل ہو جاتی ہیں کہ وہ دنیا بھر کے طبی تحقیق کے خصوصی مراکز کو "عاجز" کر دیتی ہیں۔ وہ مراکز جو جدید دور کے امراض کی دواؤں کی تیاری کے لیے دن رات ایک کر کے کامیاب تحقیق کے واسطے اپنے کام میں جُتے رہتے ہیں۔

عام طور پر ہر دم کرنے والی کی اپنی پنساری کی دکان ہوتی ہے جس کی سعودی عرب کے اندر اور خلیجی ممالک میں بھی دیگر شاخیں ہوتی ہیں۔ پنساری کی دکانوں اور دم کرنے والوں کے میدان میں مقابلہ اس حوالے سے بڑھ رہا ہے کہ ہر کوئی ایسی مصنوعات دریافت کرنے میں مصروف ہے کہ ان کا احاطہ نہ کیا جا سکے۔ ان میں ڈپریشن اور وسوسے کا خاتمہ کرنے، خوف اور دہشت کے آثارکم کرنے، جن کو بھگانے اور جادو نکالنے کے مرکبات شامل ہیں۔

مثال کے طور پر "زعفران" کا مرکب ہے۔ یہ یا تو تیار حالت میں چھوٹے ڈبوں میں بھرا ہوا ملے گا اور یا پھر دوران تیاری اس کو خریدا جاتا ہے۔ اس کا استعمال پینے یا غسل میں کیا جاتا ہے۔

جہاں تک "صبخہ" کا تعلق ہے تو ہر دم کرنے والے کے لحاظ سے اس کے ناپ تول اور اجزاء مختلف ہوتے ہیں۔ یہ بیری، مہندی اور لہسن کا مرکب بھی ہو سکتا ہے اور کبھی گندم اور میتھی پر بھی مشتمل ہوتا ہے۔ یہ نفسیاتی مسائل میں گھرے مریضوں کے لیے ہوتا ہے ۔

اسی طرح "بانجھ پن اور حمل میں تاخیر کے علاج کی بوٹی" کے نام سے معروف دوا بھی ہے۔ اسی مقصد کے لیے شرعی تعویذ کا مرکب بھی ہوتا ہے جو روغن زیتون، زیرہ اور پسی ہوئی ہینگ سے تیار ہوتا ہے۔

5 شیوخ کے دم کیے ہوئے روغن

"العربیہ ڈاٹ نیٹ" نے پنساری کی دکانوں پر شرعی تعویذ کی مصنوعات کی تلاش کے لیے سعودی دارالحکومت ریاض کے ایک بازار کا دورہ کیا۔

خریدار کو ایک ہی دکان پر مشہور قاریوں کے ناموں کے ساتھ جادو کے توڑ اور جن بھگانے کے لیے مختلف تعویذ مل سکتے ہیں۔ ایک پنساری کی دکان پر کام کرنے والے ایشیائی ملازم نے بتایا کہ
"بعض روغن زیتون ہوتے ہیں جن پر ایک ہی شیخ نے دم کیا ہوتا ہے جب کہ ہمارے پاس ایسے روغن بھی موجود ہیں جن پر پانچ مشہور شیوخ نے دم کیا ہوا ہے اور ان کی تاثیر زبردست ہوتی ہے"۔

"دم کیا ہوا" پانی 5 ریال میں

ایک دکان پر دم کیے ہوئے پانی کی 5 ریال والی بوتل کے بارے میں معلوم کیا تو دکان کے ذمہ دار نے اثبات میں جواب دیتے ہوئے بتایا کہ
"ان قاری کی 100% ضمانت ہے۔ جو کوئی بھی ان کے تعویذ کا پانی پیتا ہے وہ اپنے حال میں بڑا فرق محسوس کرتا ہے"۔

اسی ذمہ دار نے صفائی کے حوالے سے یہ بتایا گیا کہ شرعی تعویذ کے قاریوں کے پانی کے تمام پیک غیر محبوس ہوتے ہیں یعنی کہ وہ ایئر ٹائٹ نہیں ہوتے۔ تاہم ایک مشہور قاری ہیں ان کے دم کیے ہوئے پانی کی بوتلیں محبوس ہوتی ہیں کیوں کہ وہ ان کے کارخانے میں خصوصی طور پر پیک کی جاتی ہیں۔

روحانی معالجین کی دنیا کا کھوج لگاتے ہوئے معلوم ہوا کہ ان افراد کے پاس آنے والا مریض جب باہر نکلتا ہے تو اس کے ہاتھوں میں زیتون کے تیل کے مختلف مرکبات کی بوتلیں اور ڈبے ہوتے ہیں، جادو کے توڑ اور جن کو بھگانے کے لیے چھڑکاؤ ہوتے ہیں یا پھر تعویذ دم کرنے والے کی طرف سے پھونکا ہوئے مشروبات ہوتے ہیں جو اعصاب اور ہذیانی وہموں کے علاج کے واسطے ہوتے ہیں۔ ان اشیاء کی مجموعی قیمت لگ بھگ 250 سے 300 ریال تک ہوتی ہے۔

"طبی علاج" کے تمام مواد کی ضبطی

اس حوالے سے جنرل اتھارٹی فار فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر ابراہیم الجفالی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ مختلف طبی علاجوں کے دعوے کے تحت جتنے عوامی مرکبات پھیلے ہوئے ہیں خواہ وہ جڑی بوٹیوں کے مرکبات ہوں یا شہد جیسے غذائی مرکبات، یا پھر آرائش کا سامان یہ تمام لوازمات برآمد کر کے ضبط کیا جائے گا اور پنساری کی دکانوں پر ان چیزوں کی فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ "اگر کوئی شخص اپنی مصنوعات کی بطور علاج کی دوائی تشہیر کرنا چاہتا ہے تو لازما پہلے اسے اپنی مصنوعات کو جنرل اتھارٹی فار فوڈ اینڈ ڈرگ کے پاس رجسٹرڈ کرانا ہو گا تاکہ اس کی کوالٹی کی تصدیق کی جا سکے۔ جب ہمارے پاس اس کی کوالٹی کی تصدیق ہو جائے گی تو پھر ہم اس کا پرمٹ جاری کریں گے۔ اس کے سوا تمام مرکبات کو ضبط کیا جائے گا"۔

الجفالی کے مطابق " اتھارٹی کی مشترکہ کمیٹیاں ہیں جو بلدیاتی اداروں کے تعاون سے پنساری کی دکانوں کی نگرانی کر رہی ہیں۔ طبی علاج مثلا شوگر اور الرجی جیسے امراض کے علاج کا دعوی کرنے والی مصنوعات کو بڑی تعداد میں ضبط کیا جا رہا ہے"۔

تاہم الجفالی نے واضح کیا کہ "جادو، آسیب اور جن وغیرہ سے متعلق جو جڑی بوٹیوں کی مصنوعات ہیں وہ براہ راست شکل میں متعلقہ اداروں کی نگرانی میں نہیں۔ اس لیے کہ ان کا دعوی طبی علاج کا نہیں بلکہ یہ صرف مذہبی ورثہ ہے"۔

دم کیے ہوئے پانی کے پیک کے بارے میں الجفالی نے بتایا کہ اتھارٹی نے اس کی فروخت اور تجارت ممنوع قرار دینے سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا ہے اور اس کی نمائش پر تمام پنساری کی دکانوں کا چالان ہو گا۔

ح
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

عرب ممالک میں تعویز سختی سے منع ہے اگر کوئی اس پر کاروبار کر رہا ہو تو اس کا پکڑا جانا ممکن ہے، پاکستان سے بھی سعودی عرب مشائخ کرام عمرہ کی نیت سے جاتے ہیں جو وہاں ایسا کام جاری رکھتے ہیں اور اپنے بیگ بھر کے لاتے ہیں، لیکن یہ ایک نیا فارمولہ سامنے آیا ہے "جادو کے توڑ کی کریم اور جن بھگانے کا تیل" تو اس پر کاروائی کرنا مشکل عمل ہے۔

ابوظہبئی میں ایک شیخ سے ملاقات ہوئی جن کا اپنا ایلومینیم کا کاروبار بھی تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک مرتبہ ایک مصری عورت ان کے پاس آئی اور اس نے اپنے خاوند سے شکایت کی جس پر انہوں نے اسے قرآن سے کوئی آیت پڑھنے کو کہی، وہ عورت نہ مانی اور بہت روتی رہی اور تعویز پر ہی اصرار کرتی رہی، تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے اسے ایک کاغذ پر قرآن سے ایک سورۃ لکھ دی جس سے وہ متعین ہو کر چلی گئی، تھوڑی دیر بعد سی آئی ڈی پولیس گرفتار کرنے آ گئی پھر انہوں نے اپنے کفیل کو بھی بلوا لیا اور اسے ساری بات سمجھائی جس پر سی آئی ڈی پولیس نے انہیں چھوڑ دیا مگر واننگ دی کہ آئیندہ کبھی تعویز کسی کو نہ دینا، جس پر انہوں نے کہا کہ وہ دن اور آج کا دن یہاں یہ کام نہیں۔

کریم، تیل یا پنساری کی جڑی بوٹیوں کے حوالہ سے جادو کے علاج پر دھوکہ دی پر کوئی کروائی ناممکن ہے۔

والسلام
 
Top