• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جامعہ اسلامیہ مدینہ میں سہ روزہ افطار پروگروام

makki pakistani

سینئر رکن
شمولیت
مئی 25، 2011
پیغامات
1,323
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
282
پاکستانی طلباءکے انتظامات منفرد انداز میں افطاری پروگرام پر اساتذہ اور ذمہ داروں کا اظہارتشکر
مدینہ منورہ ( ارسلان ہاشمی ) جامعہ اسلامیہ میں عاشورہ کے موقع پر 3 روزہ اجتماعی افطاری کا اہتمام کیا گیا جس کے تمام انتظامات جامعہ میں زیر تعلیم پاکستانی طلباءنے انجام دیئے ۔ یونیورسٹی کے سیکریٹری نے منفرد انداز میں افطاری پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا پاکستانی طلباءباصلاحیت ہیں جنہوں نے انتہائی منظم اور بہترین طریقے سے تینوں دن افطار پروگرام کو کامیابی سے مکمل کیا اور کسی کو کوئی دشواری کاسامنا نہیں کرنا پڑا ۔ جامعہ میں طلباءکے امور کے نگران نے پروگرام کے روح رواں پاکستانی طالب علم وقار سندھی کے کارہائے نمایاں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سندھی نے جس خوبصورتی سے عاشورہ کے روزوں کے تینوں دن اپنی ٹیم کے ساتھ روزہ داروں کی خدمت کی وہ قابل ستائش ہے ۔ پاکستانی طلباءنے بہترین طریقے سے اپنے ساتھیوں کی خدمت کی جس کا اجر رب کریم انہیں عطا فرمائے ۔ وقار سندھی نے جامعہ کے ذمہ داروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم طیبہ الطیبہ میں مقیم ہیں جہاں سے نور ہدایت نے دنیا کو منور کیا اور اہل اسلام کو ایک دوسرے کا بھائی بنا یا ۔ افطارپروگرام میں ہمارے ساتھیوں نے محض رب تعالیٰ کی رضا کےلئے اپنے بھائیوں کی خدمت کی ۔ ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی ہر میدان میں اسی طرح اپنے ساتھیوں کی خدمت کرتے رہیں گے ۔ سرزمین حرمین ہر پاکستانی کےلئے انتہائی مقدس ہے ۔ حرمین کا تقدس ہمیں اپنی جانوں سے بڑھ کر عزیز ہے ۔http://www.urdunews.com/
 
Last edited by a moderator:

zahra

رکن
شمولیت
دسمبر 04، 2018
پیغامات
203
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
48
nice sharing its amazing really appreciated
 
Top